UrduPoint:
2025-04-16@22:51:42 GMT

کسی سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟ جانیئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کسی سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟ جانیئے

دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویزہ ان لوگوں کے لیے کھلا ہے جو قریبی رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں، جن میں والدین، بچے، بہن بھائی یا شریک حیات شامل ہیں، ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو رشتے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جن میں شادی یا پیدائشی سرٹیفکیٹ وغیر شامل ہیں، اس ویزہ کے لیے دوست بھی اہل ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کی درست وجوہات فراہم کرنا ہوں گی، جیسے اہم تقریبات میں شرکت کرنا یا قریبی ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا سروس سینٹرز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں ایک درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد)، دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ملازمت یا کاروبار سے متعلق ثبوت (مثال کے طور پر تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، شراکت کا معاہدہ، یا کاروباری لائسنس) درکار ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ویزہ فیس 30 دن قیام کے انٹری پرمٹ کیلئے 300 درہم (تقریباً 22 ہزار 755 روپے)، 60 دن کے ویزہ کے لیے 500 درہم (تقریباً 37 ہزار 925 روپے)، 90 دن کے ویزہ کی فیس 700 درہم (تقریباً 53 ہزار 095 روپے) رکھی گئی ہے، معمولی انتظامی چارجز کے ساتھ بطور سکیورٹی 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار 700 روپے) کی قابلِ واپسی رقم جمع کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ضروری ہے، جس کی قیمت ویزہ کی مدت کے لحاظ سے 40 سے 90 درہم (تقریباً 3 ہزار 034 سے 6 ہزار 825 روپے) ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف
  • کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
  • متحدہ عرب امارات میں شادی، طلاق اور بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی
  • اسلام آباد: حکومتی ادارے قانون کی خلاف ورزی کیسے کر رہے ہیں؟
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • کینسر ہوگا یا نہیں، یہ بات لائف اسٹائل کیسے طے کرتا ہے؟
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
  • ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
  • شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات