سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ اہل ۔محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں، ہماری زبان تذلیل کی نہیں تدریس کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈنڈا بردار نہیں ہم علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں، بچے اپنے والدین سے دعائیں لیں، غصہ آبھی جائے تو جواب نہ دیں، میرے بیٹے اور بیٹیوں بڑوں کا لحاظ کرو، بدتمیزی نہ کرو اور لائن کراس مت کرو، کبھی نہیں چاہوں کہ آپ کسی کو گالی دو،ماں اپنے بچوں کو ترغیب نہیں دے سکتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو جہاں پر اور مسائل کا سامنا ہے وہاں پر فیک نیوز کا بھی سامنا ہے،
بچے بغیر تحقیق کے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر یقین نہ کیا کرے، سچ ابھی تسمے باندھ رہا ہوتا ہے، جھوٹ پوری دنیا کا چکر لگاکر آجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کام کچھ نہیں کیا، اختتام پر یہی کہا یہ چور وہ چور، اسے پکڑ لو، آگ لگادو،
بچے کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت پاکستان کو سامنے رکھیں، پاکستان ہماری ماں ہے اور ماں کے ساتھ وفاداری کی جاتی ہے غداری نہیں، میری حکومت ہونہ ہولیکن پاکستان میرا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میری حکومت نہ ہوتو پاکستان کو جلاؤ دوں، اس ملک کو ماں کی مانند سمجھنا ہے، نوجوانوں آپ کا ہر فیصلہ ہونہار سکالر شپ کی طرح 100فیصد میرٹ پر ہونا چاہیے،
نوجوانوں کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہے، نوجوان ہی میری ہمت ہیں اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، گالی گلوچ، پگڑیاں اُچھالنے اپنے ملک کے خلاف قدم اٹھانے والا آپ کا دوست نہیں ہے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، شہداء، رینجرز اور پولیس ہمارے اپنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ کے حوالے سے پروپیگنڈہ وہ کررہے ہیں جنہوں نے اسکالر شپ کی بجائے بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دیا، ایک طرف ہم ہیں چاہتے ہیں کہ بچے پڑھیں، ترقی کریں اور دوسری جانب انتشاری بچوں کو جیل بھجوانے کے منتظر ہیں، اپنے بچوں کو یورپ رکھنے والے اور ملک کے بچوں کو جیل بجھوانے والے ہمدرد نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے 38فیصد مہنگائی تھی آج وہی مہنگائی چار فیصد پر آگئی ہے، روٹی 30روپے کی تھی آج وہی روٹی 12روپے کی ہے، روٹی غریب کھاتا ہے روٹی سستی ہوگی تو غریب کے بچہ کا پیٹ بھرے گا، ہر رات سونے سے پہلے روٹی کی قیمت چیک کرکے سوتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی پھیلانے والے ہیں دوسری طرف امن وامان اور ترقی لانے والے ہیں،بچوں امن کا راستہ چننا، ایک مدینہ منورہ میں قومی کی بیٹیوں پر آوازیں کسنے والے اور دوسری طرف اخلاقیات درس دینے والی ماں ہے، اپنے بیٹوں کونصیحت کرتی ہوں کہ قوم کی خواتین کی عزت کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا نے کہا کہ والے ہیں بچوں کو
پڑھیں:
طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کی انقلابی طاقت کے عنوان سے تاریخی خطاب میں کہا کہ ہر بچہ سکول میں داخل ہو اور سکول میں پڑھتا رہے اور کامیابی حاصل کرے، مریم نوازشریف نے ڈپلومیسی فورم میں انقلابی ویژن، اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرلز ایجوکیشن کے لئے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ باہمی اشتراک کار سے تعلیمی پالیسی، تدریسی حکمت عملی اور فروغ تعلیم کے لئے اقدامات کی تجویز بھی پیش کی۔ ریاست نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے با وقار سفارتکاری کے فروغ کے لئے فرینڈز آف ایجوکیشن کا ویژن ہے۔ ترکیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ادارے پنجاب میں نوجوانوں کے لئے اعلیٰ مراکز قائم کریں۔ ترکیہ سے باہمی شراکت داری اور ایکسچینج پروگرام سے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس پر پاکستان ہی نہیں بلکہ ترکیہ کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی فخر کریں۔ ہم اجتماعی طور پر ہر وہ کام کر سکتے ہیں جو انفرادی طور پر مشکل نظر آتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ ترک خاتون اول کی قیادت میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم وویمن لیڈر شپ کا کامیاب ماڈل ہے۔ ہم مل جل کر تمام مسائل کے حل پر قادر ہو سکتے ہیں۔ کامیابی کی داستانوں کی گونج دوسرے ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خاتو ن وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہوں۔ ہماری تعلیمی پالیسی کی بنیاد انقلاب آفرین اصلاحات ہیں۔ خواتین اور بچوں کے لئے تعلیم، انصاف، عزت و وقار اور مساوی مواقع ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں پنجاب میں ایک منفرد طرز حکمرانی چاہتی ہوں جو ہر طرح موثر ہو۔ معاشرتی ناانصافیاں بچوں سے مکمل صلاحیتوں کے اظہار کا حق چھین لیتی ہیں۔ ایجوکیشن محض ایک ڈیپارٹمنٹ نہیں بلکہ امید کی روشن کرن کا اظہار ہے۔ ہم نے اصلاحات کا آغاز سکولوں سے کیا ہے۔ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف اور 3 بار وزیراعلیٰ رہنے والے شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی اور اصلاحات کی ٹھوس بنیاد رکھی۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اورسماجی ترقی کے شعبو ں میں ان کی شاندار کامیابیاں میرے لئے مشعل راہ ہیں۔ بحیثیت وزیراعلیٰ تعلیمی اداروں میں عمارتوں کی بہتری ہی نہیں بلکہ روایتی سوچ کو بدلنے کا چیلنج بھی درپیش تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں سکول ایجوکیشن ریفارمز کا تاریخ ساز آغاز ہو چکا ہے۔ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا مقصد محض خواندگی نہیں بلکہ لرننگ فریڈم اور روشن مستقبل بھی ہے۔ تعلیمی اصلاحات کو موثر بنانے کے لئے براہ راست خود نگرانی کر رہی ہوں۔ میں خود کو پنجاب کی وزیراعلیٰ ہی نہیں بلکہ ایجوکیشن کی سفیر سمجھتی ہوں ۔ گرلز ایجوکیشن کے معاملے میں پنجاب کی ہر طالبہ کی ماں بن کر سوچتی ہوں۔ میرا مشن ہے کہ غربت، صنف، پسماندہ علاقوں اور معاشرتی رکاوٹ کی وجہ سے کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔ دور دراز کے پسماندہ اضلاع میں بچیوں میں غذائی قلت کے سدباب کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ غذائی قلت کے مسئلے سے سب سے زیادہ طالبات متاثر ہوتی ہیں۔ پنجاب کے سکولوں میں غذائی قلت کے شکار بچوں کو روزانہ ملک پیک ملنا خوشی کا باعث ہے۔ تعلیم میں اصلاحات محض نصاب تعلیم یا درسی مواد تک محدود نہیں بلکہ استاد کی قابلیت بھی اہم ہے۔ پنجاب میں مکمل شفافیت کے ساتھ میرٹ پر 30ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور صرف اور صرف طالب علم ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے ہر طالب علم کی استعداد کا ر کے مطابق ایجوکیشنل پلیٹ فارم پر کام کیا جا رہا ہے۔ 3بار وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کے نام سے منسوب انٹرنیٹ سٹی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے دل میں پاکستان کی پہلی آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 2طالبہ کی کہانی نے مجھے ذاتی طور پر بہت متاثر کیا۔ پنجاب کے 50ہزار محنتی اور قابل طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ پروگرام قائم کیا گیا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کا 50فیصد حصہ طالبات کو ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ بیٹیاں صرف طالب علم نہیں بلکہ مستقبل کی رہنما، سائنسدان اور قوم کی معمار ہیں۔ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے 2ہزار طلبہ ایسے ہیں جو والد کی شفقت کے سائے سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ پر پڑھنے والے 91بچوں کے والدین حیات نہیں ہیں۔ ہونہار سکالر شپ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں ناقابل تصور درد ناک داستانیں ہیں۔ ہر بچہ کلاس میں محض پڑھنے نہیں آتا بلکہ زندگی کے غم اور اپنے خواب بھی لاتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ سے ہم نئے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ تعلیم ہی ہمیں طاقت، سر بلندی، امید اور روشن مستقبل کی بنیاد دے سکتی ہے۔ تعلیم سماجی مساوات قائم کرنے والی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم درپیش چیلنجز محض سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ ملبے تلے بچوں کو تلاش کرنے والی فلسطینی ماں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمیں سکول سے محروم کئے جانے والی افغان بچی اور سوڈانی مہاجر پر بھی سوچنا ہے۔ تعصب کی زنجیروں کو توڑنے والے کشمیری بچے ہمارے ضمیر کا امتحان اور انسانیت کا بحران ہیں۔ ترکیہ نے بچوں کی تعلیم کے بارے میں سوچنے کا قابل قدر موقع فراہم کیا۔ ترک خاتون اول امینہ اردگان نے با وقار سفارتکاری کے ذریعے بچوں کے بارے میں با ور کرایا۔ میں اور اہل پنجاب مشکلات کا شکار بچوں اور خواتین کی اخلاقی اعانت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اقتدار کے ایوانوں اور سڑکوں پر بے بس اور بے کس طبقات کی آواز بنیں گے۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم محض کارکردگی کا بوجھ نہیں بلکہ تاریخ کا وزن بھی اٹھا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کانفرنس کے شرکاء کا ترک زبان میں شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مریم نواز شریف نے ہنجروال میں تشدد سے کمسن ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قبل ازیں مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ خاتون اول امینہ اردگان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مریم نواز شریف کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ ترکیہ کی خاتون اول نے مریم نواز کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر اردگان نے کہاکہ انشاء اللہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگ۔ وزیراعلیٰ نے نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں مریم نواز نے ترک خاتون اول امینہ اردگان سے ملاقات کی۔ امینہ اردگان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ امینہ اردگان نے ترکیہ کا دورہ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ کی دعوت دینے پر امینہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امینہ اردگان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے سیشن سے صرف ترک خاتون اول اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب کیا۔ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے فار سٹریٹ چلڈرن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں، انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سٹریٹ چلڈرن ریاستی توجہ اور معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر خواجہ شاہد محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔ دنیا بھر سے کانفرنس میں شریک رہنماؤں، سفارتکاروں اور مندوبین نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مندوبین نے وزیراعلیٰ کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ مندوبین نے مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ مندوبین نے مریم نواز سے گفتگو میں کہاکہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ بعض مندوبین نے مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ نے مندوبین سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوں گی۔