پاکستان کے سرکاری اداروں کی پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے.
(جاری ہے)
812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات ریکارڈ کیے تھے اس سے ان اداروں کی مسلسل ناکامیوں اور آپریشنل چیلنجز کو نمایاں کیا گیا ہے ان پریشان کن اعدادوشمار کے باوجودرپورٹ سرکاری اداروںکے مجموعی نقصانات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.72 فیصد کمی کی نشاندہی کرتی ہے جب نقصانات 452.686 بلین روپے تھے تاہم طویل مدتی منظر نامہ تاریک ہے 2014 سے مجموعی نقصانات 5.9 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں.
ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس سرکاری اداروںمیں میکرو پالیسی لیب کے سربراہ ڈاکٹر ناصر اقبال نے ان خامیوںکی گہری جڑوں کو تسلیم کیا انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں ان مسائل کو حل کرنا تقریبا ناممکن ہے لیکن مزید نقصانات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو سرکاری اداروںمیں نئی شمولیتوں کو روکنا چاہیے اور موجودہ ملازمین کے لیے ڈائیورژن پلان بنانا چاہیے ممکنہ طور پر بوجھ کم کرنے کے لیے انھیں دوسری وزارتوں میں دوبارہ مختص کرنا چاہیے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری ہی حتمی حل ہے لیکن تسلیم کیا کہ مستقبل قریب میں اس کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں ہے انہوں نے عملی، قلیل مدتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جن میں روزگار میں ایڈجسٹمنٹ اور اصلاحاتی اقدامات شامل ہیںاس تناظر میں اضافہ کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر محقق محمد ارمغان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسائل ساختی خامیوں سے آگے بڑھتے ہیں اور سرکاری اداروںکی قیادت کے رویے کی خامیوں میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں. انہوں نے کہاکہ جبکہ کچھ سرکاری ادارے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور معیشت میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کی کامیابی پر دوسروں کی ناقص کارکردگی کا سایہ پڑتا ہے جس سے ان اداروں کی اجتماعی ساکھ خراب ہوتی ہے انہوں نے بصیرت کی قیادت کے لیے دلیل دی جو احتساب اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی کو ترجیح دیتی ہے انہوں نے جرات مندانہ اقدامات کے ذریعے نااہلیوں کو دور کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر قائدین کی تقرری کی تجویز پیش کی جیسے کہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو ختم کرنا یا کنٹریکٹ کی شرائط پر نوجوان، متحرک پیشہ ور افراد کو شامل کرناہے. انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات جمود کا شکار تنظیموں میں جدت اور کارکردگی لائیں گے اگرچہ مالی امداد نے کچھ فوری چیلنجوں کو کم کیا ہے لیکن مسلسل نقصانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صرف ایڈہاک اقدامات سے نظامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا چونکہ طویل مدتی حل نجکاری اور اصلاحات میں مضمر ہیں قیادت اور جوابدہی کو ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ جرات مندانہ اقدامات ان کاروباری اداروں کو نئے سرے سے بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اور قومی خزانے پر ان کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری اداروں ہے انہوں نے ہے لیکن کے لیے
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور
سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ، : پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے، جن میں شام کے کئی مقامات بشمول شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، نہ صرف عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنے بلکہ علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہیں۔
پاکستان نے کہا کہ ایسے اقدامات شام کی سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، جو سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ ترجیحات ہیں۔
سلامتی کونسل کے شام پر منعقدہ اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایا جا سکتا، اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔
سفیر عاصم نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیلی اقدامات کے وسیع تر علاقائی اثرات پر بھی شدید تشویش ہے اور خبردار کیا کہ اس قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے—جبکہ اس وقت ضرورت سفارت کاری، کشیدگی کے خاتمے اور تعمیر نو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 مارچ 2025 کو جاری کردہ صدارتی بیان میں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا اعادہ کیا گیا تھا اور تمام رکن ممالک سے ان اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات اس متفقہ مؤقف کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
“کونسل کو فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے اور جواب دہی یقینی بنانی چاہیے،” انہوں نے زور دیا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم ایک نہایت تشویشناک رجحان کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو مسلسل اور بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت، جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی، علیحدگی کے علاقے میں غیر قانونی فوجی موجودگی، اور غیر معینہ مدت تک قبضے کے کھلے اعلانات سے ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اس صریحاََ نظر انداز کیے جانے کی واضح اور غیر مبہم مذمت ہونی چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، اور واضح کیا کہ شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے، جو سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے مطابق “کالعدم اور بے اثر” ہے۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کو چاہیے کہ وہ اسرائیل سے مقبوضہ جولان کی مکمل واپسی کا مطالبہ کرے۔
سفیر عاصم نے شام کے لیے ایک شامی قیادت میں، شامی ملکیت پر مبنی سیاسی عمل کی پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا، جس کی بنیاد سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 میں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پائیدار امن ایک جامع سیاسی منتقلی، قومی اتحاد اور مفاہمت سے مشروط ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ “حالیہ پیش رفت — عبوری حکومت کی تشکیل، عبوری آئین کی منظوری، اور سویلین و عسکری اداروں کا انضمام — کو بیرونی فوجی مداخلت سے پٹری سے نہ اتارا جائے۔”
انہوں نے اسرائیلی حملوں کے انسانی نتائج کو تباہ کن قرار دیا اور کونسل کو یاد دلایا کہ پہلے ہی 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد انسانی امداد کے محتاج ہیں، اور ایسے میں شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بحران کو مزید گہرا کرتا ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا: “ہم نے یو ایس جی لیکروا (USG Lacroix) اور اے ایس جی خیاری (ASG Khiari) کی بریفنگ کو بغور سنا۔ یہ نہایت سنجیدہ نکات ہیں جن پر سلامتی کونسل کو مؤقف اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ اس کی اپیلوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ ہم اس حوالے سے کونسل کے ارکان اور متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔”