آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سندھ کے کچھ اضلاع میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات
فائل فوٹوبلوچستان میں جانوروں میں لمپی بیماری کےپھیلاؤ کے خطرے کی روک تھام کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ کے اہلکاروں کو سندھ اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع مورو اور نوشہروفیروز میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔
اس طرح کی بیماری 2022-23 میں بھی پھوٹی تھی جس سے صوبے میں مویشوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں کو سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والے جانوروں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل وحمل پر نظر رکھیں اور مشتبہ اور لمپی میں مبتلا جانور کو صوبے میں داخل ہونے سے روکیں۔