بھارت میں پابندی کی شکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’پنجاب 95‘ کا ٹیزر جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ممبئی : معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم "پنجاب 95" کا طویل انتظار کے بعد ٹیزر جاری کر دیا ہے۔
ٹیزر کے ساتھ دلجیت نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا: "پوری فلم، بغیر کٹ کے" اور ساتھ میں ہیش ٹیگ #ChallengeTheDarkness کا استعمال کیا۔ فلم کے ہدایتکار ہنی ترہان اور پروڈیوسر رونی سکریوالا ہیں، جبکہ یہ فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
"پنجاب 95" سکھ حقوق کے سرگرم کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں ہونے والے 25,000 سے زائد غیر قانونی قتل، گمشدگیوں، اور خفیہ جلانے کے کیسز کو بے نقاب کیا۔ فلم میں دلجیت نے کھالرا کا کردار ادا کیا ہے، جو انصاف کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ان گمشدگیوں کے ثبوت اکٹھے کرتے ہیں۔
فلم کو ریلیز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) کی جانب سے مبینہ طور پر 120 کٹ لگانے کی سفارش کے باعث۔ تاہم، فلم کی ایک نجی اسکریننگ میں کھالرا کے اہل خانہ نے اسے منظوری دی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی کی نئی لسٹ جاری کردی گئی
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کھلاڑیوں پر بیجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔