نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔
یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔
انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر 5 مارچ 2000 کو پاکستان آرہے تھے تو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس دورے کی مخالفت کی تھی تاہم امریکی صدر محض اس لیے پاکستان آئے تاکہ جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی سے بچایا جاسکے جو اس سے ایک سال قبل معزول کیے جانے کے بعد زیر حراست تھے اور ان پر مقدمات چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے:12 اکتوبر 1999ء کا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا، وزیر داخلہ
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس دورے میں پرویز مشرف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی، لیکن ظہرانے کے دوران بل کلنٹن واش روم چلے گئے اور وہی تھوڑی دیر میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ارشاد حسن خان بھی چلے آئے۔
نسیم اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موقع پر امریکی صدر بل کلنٹن اور پاکستان کے چیف جسٹس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو 5 منٹ تک جاری رہی۔
ان کے مطابق امریکی صدر نے چیف جسٹس سے دریافت کیا کہ کہیں نواز شریف کو پھانسی تو نہیں ہوگی جن پر طیارہ اغوا جیسے سنگین الزامات کےتحت مقدمات چل رہے تھے، اس پر چیف جسٹس نے انہیں یقین دلایا کہ سابق وزیر اعظم کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے:نواز شریف: جیل، جلا وطنی اور جلسہ
واضح رہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان میں مشرف، اور پھر چیف جسٹس سے واش روم میں ہونے والی اس گفتگو کے چند مہینوں بعد دسمبر 2000 میں نواز شریف کو رہا کرکے جلاوطن کیا گیا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
1999 COUP BILL CLINTON BOOK RINGSIDE NASEEM ASHRAF nawaz sharif PARVEZ MUSHARAF بل کلنٹن پرویز مشرف رنگ سائڈ کتاب نسیم اشرف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بل کلنٹن پرویز مشرف کتاب چیف جسٹس سے امریکی صدر پرویز مشرف انہوں نے بل کلنٹن کیا ہے
پڑھیں:
وزیراعظم کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مشاورت
لاہور (صباح نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امراء رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایاملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران پیش کیے جانے والے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات 2 گھنٹے سے زاید وقت تک جاری رہی اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس ماڈل ٹان روانہ ہوگئے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لیے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونے والے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔