2025-02-19@07:41:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1731

«سی بی ڈی پنجاب»:

(نئی خبر)
    پشاور‘میانوالی (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ میانوالی‘گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے پریس کلب میانوالی کے ہال میں نئے عہدیداران صدر اختر مجاز، سنیئر وائس چیرمین یوسف چغتائی، سیکرٹری عطاء اللہ  شاہ،اقبال، ملک ندیم چوہدری، حمید لاشاری سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا۔ کل پی ٹی آئی والے مولانا فضل...
    لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ میں ڈی پی ایس اور نوامیڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظرآرہی ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں گھر کر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص 38 سالہ محمد افضل کو قتل اور خاتون 28 سالہ فاطمہ زوجہ افضل کو زخمی کردیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میںٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ 18 مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتیں، تاہم پولیس نے مزید متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیسےکھاچکی ہے۔میانوالی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج یہ مولانا فضل الرحمان کو اپنا پیر مان چکےہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو 600  ارب روپے پچھلے 14 سال میں مل چکے ہیں، صوبائی حکومت کے لوگ یہ پیسے کھا چکے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں جب تک خیبر پختونخوا حکومت پولیس کو ہتھیار نہیں دے گی امن کیسے قائم ہوگا؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتے، اُن کے ضلع میں شام...
    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
    صدر مملکت کی پرتگال کے صدر سے صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پرتگال کے صدر کے دورے سے دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں راہنماؤں کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع...
      پشاور:  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، پیسہ کمانا، نوکریاں بیچنا اور کمیشن لینا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، زمیندار اور ٹھیکیدار بھتے دے...
    عالمی سطح پر باسمتی چاول کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی، یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا باسمتی پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا۔ یورپی یونین میں بھی جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخ سے ثابت کردیا کہ باسمتی پاکستان کی ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی پیداوار ہے۔ پاکستان کے بازاروں میں عمدہ، خوشبودار اور مناسب قیمت پر باسمتی...
    پشاور / ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے ، قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔ پشاور میں اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، پیسہ کمانا، نوکریاں بیچنا اور کمیشن لینا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت امن و امان کے قیام...
    ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی فنڈنگ صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا۔ صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نقصان یہ ہوا کہ آج قبائل میں انضمام کے...
    پاکستانی  نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھی تاہم اب اس نے امریکا جانے کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے ہیں اور پاکستان نوجوانوں کے ساتھ دبئی کی سڑکوں پر ویڈیو بناتے دیکھی گئی ہے۔  امریکی خاتون اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی کی خاک چھانتی اور پولیس کو مشکل میں ڈالتی رہیں جو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوکر ان کا پیچھا کرنے پر مجبور رہتی تھی۔ یہ...
    راولپنڈی کےتھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی  تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔  رپورٹ کے مطابق تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی  نے نوٹس لے کر  ایس پی راول سے رپورٹ طلب کی اور  ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔  واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے اساتذہ...
    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے ورون چکرورتی کے درمیان مقابلہ تھا جو وریکن جیت گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا جومیل واریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز ماہ جنوری کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔جنوری کے اس مقابلے کی دوڑ میں جومیل واریکن کا نعمان علی اور ورون چکرورتی سے مقابلہ تھا۔ جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل...
    جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا کہ آج ہمارا ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے، ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے،اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔ ہینرک کلاسین نے مزید کہا کہ اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں،...
    پشاور(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں 65 مسافروں کی شہادت کی اطلاعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ گورنر کے پی نے لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے پر گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے گورنر ہاؤس کے عملے کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی وصولی میں کردار اور لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی حادثے کے شہداء کے لواحقین کے غم...
    ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک کا باعث بنا، جو خوش آئند امر ہے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں و تعاون سے پاکستان اور...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک کا باعث بنا، جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں و تعاون سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں...
    چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم...
    راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادا روڈ ظفر کالونی سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا جبکہ گلے میں بھی پھندے کے شواہد ہیں، مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش سادا روڈ پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد چھپانے کے لیے لاش کو آگ لگائی گئی، تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
    کراچی: سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ میں واقع گھر کے اندر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کی مرمت اور مالی تنازع پر چھریوں کے وار کرکے ڈینٹر کو قتل اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔ ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جاں بحق 38 سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال...
    کراچی: مغوی بچے صارم کی لاش ملنے کے بعد مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹس آ گئی۔ نارتھ کراچی کی رہائشی عمارت سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کے بعد اسی عمارت کے زیر زمین ٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معما تاحال حال نہ ہوسکا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے صارم کی ہلاکت کے حوالے سے 18 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے تھے اور ان کی رپورٹس آنے کے بعد تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں...
    ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایک بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3ہفتے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا آج دبئی میں ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سائیڈ لائن ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ ملاقات کی درخواست پاکستان کی جانب سے کی گئی گئی ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سربراہی اجلاس کا اہتمام کر رہی ہے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔...
    راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش  کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق...
    ڈی آئی خان ‘کرک(این این آئی) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے. ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اورآئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی.  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا...
    کرک (آن لائن) کرک میں محکمہ ا نسداد دہشت گرد ی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالت عظمیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت کے’’ملازمین برطرفی قانون 2025‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈی ماڈل فارم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ گورنر پختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی سفارشات لیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے، ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار...
    اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کردیا اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اندر ہمیشہ سے پانی کی قلت رہی ہے بدین ٹھٹھہ تھرپاکر میں پانی کی قلت رہتی ہے کہا جارہا ہے چولستان کنال پراجیکٹ میں پنجاب اپنے حصے کا پانی دے گا۔
    راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈ یسک )راولپنڈی ڈویژن میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 24 سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کا معاملے میں عدالتی حکم پر 10 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا۔راولپنڈی کے 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے، انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک،حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل بھی...
    معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ان دنوں شدید تنازع کا شکار ہیں۔ حال ہی میں وہ کامیڈین سمے رائنا کے شو India’s Got Latent میں نظر آئے، جہاں انہوں نے ایک متنازع سوال کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔  ان کے اس سوال پر نہ صرف مداح ناراض ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ رنویر نے ایک شو کے دوران ایک امیدوار سے اس کے ماں باپ کے ازدواجی تعلق کے متعلق ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔ یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا۔ یہ پہلا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو لائسنس جاری کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر ہے۔ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لائسنس کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سرمایہ کاری تک رسائی کو بہتر بنانے، اور ملک بھر میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے۔نئے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل بروکریج ہاؤس کے ذریعے سرمایہ کار بغیر کسی جسمانی ملاقات، کاغذی کارروائی یا روایتی بروکریج چینلز کے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور سرمایہ کاری کے سودے کر سکیں گے۔...
     پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (FBL) نے الائنس نیٹ ورک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے انفرا اسٹرکچر کو وسعت دی جائے گی اور کاروباروں کو جدید ادائیگی کے حل فراہم کر کے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنےکے ساتھ ساتھ ان کے کیش لین دین کو آسان بنایا جائے گا۔ یہ اتحاد فیصل بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے ٹیکنالوجی نظام کو مزید مستحکم بنائے گا، جس سے ان کاروباروں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا جو کیش لیس ادائیگیوں کو اپنانا اور اپنی آمدن کو...
    اسلام آباد: ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ ایک خبر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے...
    ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے سرمایہ کار دوست...
    فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔8 فروری کو پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا،  جسے گرفتار کرکے پولیس نے آج اے ٹی سی میں پیش کیا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کےتحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی، میرٹ پر تفتیش...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیویز نے 305 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بدقسمتی سے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
    جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024ء کو 3 صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے۔ میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو عجیب و غریب القابات سے نوازتی رہی ہے اور آج یہ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو...
    بشریٰ بی بی : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ  بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط قوانین اور پالیسیوں کی ضرورت پرزوریتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان جدید و اخلاقی آئی اے پالیسی بنانے پر کام کر رہا ہے جو نہ صرف معیشت کو ترقی دے گی بلکہ عوامی سہولتوں میں بھی بہتری لائے گی،اے آئی کا مستقبل سب کیلئے محفوظ اور فائدہ مند بنانے کیلئے عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے لیپ 2025کے ڈی سی او وزارتی پینل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اخلاقی مصنوعی ذہانت (اے آئی)،...
    کراچی: پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے کیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئےکیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز ایک وفاقی ادارہ ہے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لیکن صفائی ستھرائی میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ کھانے پینے کی باقیات صرف کچرا دان میں...
    26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کردیا .جس کے بعد ریڈ زون کے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔ وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی. پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا. اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا تھا. تاہم وکلا کسی طرح ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے. جہاں انہوں نے...
    پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا۔ پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی جہاں منزل مقصود پہنچنے پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بند کی گئی ٹرین سروس وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، سربراہ پاکستان ریلویز مسافر مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوئے۔ ٹرین کے افتتاحی سفر میں 100 سے زیادہ سیاح شامل تھے جنہیں بس کے ذریعے فوج کے تیار کردہ پرچی جی ویری کے پکنک پوائنٹ پر لے جایا گیا۔ پرچی جیویری، چھور پہنچنے پر، مسافر غروب آفتاب، لائیو موسیقی کے ساتھ الاؤ، اور روایتی سندھی کھانوں سے...
    وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ سے 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا ایک عہد ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا...
    دیامر میں مظاہرین نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا کہ وہ اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دیامر میں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے اپنے حقوق کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز چلاس ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا، جہاں عوام، علما، طلبہ تنظیمیں، مقامی کمیٹیاں اور نمبردار شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انجینئر انور نے عوام کے اتحاد کو سراہا اور کہا کہ اگر دیامر کے عوام اختلافات ختم کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو کوئی بھی ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واپڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام...
      پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور صوبائی حکومت کو اسے آئینی دائرے میں لانے کے لیے ضروری ترامیم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اس بل سے نکالنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، اور ماضی میں کی جانے والی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال...
     جنوبی افریقہ کے میتھو بریسکی ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے اور دنیا کے19ویں کھلاڑی بن گئے۔جنوبی افریقہ کے میتھو بریسکی ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے اور دنیا کے19ویں کھلاڑی بن گئے ، جنوبی افریقہ کےمیتھو بریسکی نے نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔میتھو بریسکی ڈیبیو پر سب سے زیادہ150رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، ان سے قبل جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، ٹیمبا باووما اور ریزا ہینڈرکس ڈیبیو پر سنچری بنا چکے ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر انضمام الحق اور عابد علی کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ دیگر ممالک میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے دو دو...
    ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کیخلاف احتجاج: وکلا کا ڈی چوک جانے کا فیصلہ، پولیس سے آمنا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جبکہ وکلا نے ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کا رخ کرلیا ہے اور ریڈ زون کی طرف بڑھنے شروع ہوگئے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہراہ دستور پر سکیورٹی کے بھاری انتظامات کئے گئے ہیں۔ وکلاء نے سری نگرہائی وے سرینہ چوک کو بھی بند کردیا تھا جسے خالی کرالیا گیا ہے۔ جس کے بعد وکلا نے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین کی برطرفی کا قانون 2025 تحفظات کے ساتھ منظور کرلیا ہے، تاہم انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اپنے اعتراضات بھی رجسٹر کرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے گورنر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر  فیصل کریم کنڈی نے بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔  ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں...
    پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ...
    جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے۔ اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے...
    جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز میتھیو بریزکے، نے اپنے ون ڈے (او ڈی آئی) ڈیبیو میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ اس یادگار اننگز کے ساتھ انہوں نے 2 نئے ریکارڈ بھی بنائے وہ ڈیبیو میچ میں سینچری کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بھی بنے جس نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 150 رنز Matthew Breetzke...
    ڈیموتھ کرونا رتنے بطور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ میں کیریئر بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گال میں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا، یہ ان کے کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔ ڈیموتھ کرونا رتنے کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز بھی کینگروز کے نام رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت جذباتی ہے، طویل کیریئر میں میرا بیشتر وقت اہل خانہ کے بعد ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ ہی گزرا ہے، اب مجھے انھیں چھوڑنا ہوگا لیکن یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں...
    کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ممالک سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے جن میں سے 17 پاکستانیوں کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا ۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو...
    انڈیاکے مقامی وقت کے مطابق( بدھ) تقریباً 3بجے صبح امریکانے205غیرقانونی انڈین تارکینِ وطن کوملک بدرکرتے ہوئے فوجی طیارے ’’سی17ــ‘‘کے ذریعے ریاست ٹیکساس کے سین اینٹونیو ایئرپورٹ سے انڈین ریاست پنجاب کے شہرامرتسر کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام انڈین وزیرِاعظم نریندرمودی کے متوقع امریکی دورے سے قبل سامنے آیاہے،جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیا امریکا اور انڈیاکی مضبوط دوستی میں کوئی دراڑپیداہورہی ہے؟ انڈیاکے معروف وکیل اورایوان بالاکے رکن کپل سبل نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر انڈین وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’مودی جی،ٹرمپ205غیرقانونی تارکین وطن کو انڈیاواپس بھیج رہے ہیں۔بظاہرانہیں انڈیاجانے والے طیارے میں بٹھانے سے پہلے ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں،مودی جی کچھ توبولیے۔‘‘ ٹرمپ نے حالیہ صدارتی انتخابات میں امریکا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) 24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بشریٰ بی بی کے خلاف 24 اور 26 نومبر احتجاج پر درج 31 مقدمات کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج شامل تفتیش کرنے کی دوسری مرتبہ کوشش کی جائے گی۔بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، جن میں انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل پہنچے۔ دریں اثنا بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک، حسین مرتضیٰ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو...
    انڈیا اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا اور اس کو اس پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی پاکستان کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ قذافی اسٹیڈیم کی ’خراب لائٹس‘ کو قرار دے رہے تھے لیکن انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران فلڈ لائٹس 3 مرتبہ بند ہوئیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ راولپنڈی: میٹرو بس سروس مکمل بحالراولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بحال ہوگئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بند ہے۔راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
    مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والی پہلی ایگرو-لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025ء کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن نے خصوصی شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے انعقاد کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات مقامی معیشت، زراعت، اور ہنر مند افراد کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ مٹیاری جیسے زرعی ضلع میں اس سطح کی ایکسپو سے نہ صرف کسانوں اور مالوندوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ہینڈی کرافٹس اور کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے۔کمشنر بلال احمد میمن نے زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک، ہینڈی کرافٹس، اور زرعی فنانسنگ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹال مالکان اور...
    لاہور: جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے میں نصدف سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ میتھیو بریٹزکے نے جیسن اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ بیشتراضلاع میں بادل موجود  ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن،  مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس...
    شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقہ میر کلام بانڈہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید پولیس حکام کے مطابق آپریشن علیٰ الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بانڈہ خیبر پختونخوا دہشتگرد...
    مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی...
    کرک(نیوز ڈیسک) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں...
    وکلا کا ممکنہ احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔
    ڈی آئی خان: ڈی آئی خان: کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک/ میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو...
    ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔  امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور ی پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ راولپنڈی میں...
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری” لیپ 2025 “ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق لیپ 2025 میں وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ نے پاکستانی اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی کمپنیوں سے ملاقات کی۔پاکستان اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے درمیان تکنیکی اور ڈیجیٹل تعاون پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا، لیپ 2025 میں پاکستان پویلین، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کی علامت ہے ۔ وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ کی پاکستان کے...
    راولپنڈی، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا جاسکتاہے
    راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں
    ٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، قافلے میں اشیائے خورو نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، قافلے کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خور و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں بحفاظت پہنچ چکی ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق کانوائے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں شامل نہیں، ضلع ہنگو میں گزشتہ ایک ماہ سے 20 سے زاید پیٹرول، ڈیزل ٹینکرز اور گیس سلنڈرز کی گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکورٹی کے...
    کراچی : این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کیلیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہے
    حیدرآباد ،ایس ڈی اے ایمپلائز ورکرز یونین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاجارہاہے
    راولپنڈی (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی...
    صوابی (نامہ نگار) گورنر پی کے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کردہ زرعی انکم ٹیکس بل نمبر2025 ء کے حوالے سے صوبے کے کاشتکاروں کا ایک بڑا کنونشن گورنر ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نمائندہ جرگہ کے وفد نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران خیبر پی کے کے سینئیر وائس چیئرمین داد جان خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے اذاد خان، کاشتکار کوآرڈینیشں کونسل کے...
    لاہور: یورپی ملک، جمہوریہ چیک کے سینٹرل بینک نے اعلان کیا ہے وہ اپنے فارن کرنسی ریزروکا 5 فیصد حصّہ بٹ کوائن کے لیے مختص کر سکتا ہے۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ دنیا بھر میں ملکوں کے سینٹرل بینک اس ڈیجٹل کرنسی کو اپنے ریزرو میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں، چیک سینٹرل بینک کے فیصلے سے انھیں ترغیب ملے گی۔ صدر ٹرمپ کے آنے پر امریکا میں بھی بٹ کوائن سمیت سبھی ڈیجٹل کرنسیوں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے گو کئی ماہرین قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ کی وجہ سے انہیں پسند نہیں کرتے۔
    پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید...