لاہور سمیت پنجاب بھر سے 5020 غیر قانونی مقیم تارکین ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم 5020 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مہم کے دوران 7672 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 2652 افراد اب بھی ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ تقریباً 89 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کا ڈیٹا موجود ہے جس میں اے سی سی ہولڈرز بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اور حساس ادارے اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم باشندے کسی بھی قومیت سے ہوں واپس اپنے ملک جانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے تمام متعلقہ اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے اور بتایا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے ان افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
— فائل فوٹوپاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔
حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
ارشاد خان مہمند نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔