سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد گروہ کے سرغنہ شیریں سمیت 9  دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گردوں میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے جو کہ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، انتہائی مطلوب سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
  • فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 9 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے 9 خوارج جہنم واصل کردیے
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک
  • پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک 
  • سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک