لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے  ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کےباعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیےجائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی، راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پی ایس ایل ملتان میں رینجرز کے

پڑھیں:

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 8 جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔
 
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج و رینجرز طلب
  • پی ایس ایل 10؛ تین شہروں میں میچز کی سیکیورٹی کیلیے آرمی اور رینجرز طلب
  • پی ایس ایل 10: لاہور، پنڈی، ملتان کے میچز کیلئے فوج و رینجرز طلب
  • لاہور، پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب
  •  آزاد کشمیر میں امن و امان مؤثر بنانے کیلئے رینجرز تعینات کردی جائے گی، وزیراعظم انوارالحق
  • پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 8 جہنم واصل
  • محکمہ زکوٰۃ و عشر نے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف کرا دی
  • افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
  • پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟