اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ معیشت میکرو سطح پر مستحکم ہوگئی ہے، اُمید ہےآنے والے مہینوں میں مزید فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بہت محنت کی گئی، چند دن پہلے بجلی کی قیمتوں میں اجتماعی کاوشوں سے کمی کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں کمی تیل کی کمی کی

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت ریلیف کی دیگر تجاویز زیر غور ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف


وزيراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی پیمانے پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے کام جاری ہے، ریلیف بجلی کی قیمتوں کمی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔

اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کےلیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسط ساڑھے7 روپے کمی کی گئی،  یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کےلیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت ریلیف کی دیگر تجاویز زیر غور ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • کوشش ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، شہباز شریف
  • بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے: وزیر اعظم
  • بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے:وزیراعظم
  • حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے؛ وزیراعظم
  • بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی
  • پیٹرولیم قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے دیں گے، وزیراعظم
  • میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتیں مزید کم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف