لاہور (ویب ڈیسک)ڈرائیوروں کے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل ای-لائسنس سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے صوبے بھر کے ڈرائیورز اپنے اسمارٹ فون پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یہ نظام ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے تاکہ تمام ڈرائیورز خواہ وہ موٹر سائیکلیں، کاریں، یا بھاری گاڑیاں چلا رہے ہوں، لائسنس کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

ای-لائسنس کے نظام کے فعال ہونے کے بعد، گاڑی چلانے والے اپنے اپنے لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس الیکٹرانک دستاویز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈرائیونگ کی قانونی حیثیت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد سڑک پر بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی تعداد کو کم کرنا اور تصدیقی عمل کو ہموار کرنا ہے۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ آسان بنایا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی پریشانی کے اس تک رسائی حاصل کرسکیں، شہری اپنے ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل dlims.

punjab.gov.pk کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین سرکاری پورٹل پر ’لائسنس کی معلومات‘ سیکشن میں جاکر ’ای لائسنس‘ پر کلک کریں، وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں، ان کے لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے کے لیے ’ڈاؤن لوڈ‘ پر کلک کریں۔

ای لائسنس کی فیس کتنی؟
لائسنسنگ فیس لائسنس میعاد کی مدت کی بنیاد پر مختلف ہے، درخواست دہندگان کو برائے 150 روپے ٹیسٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایک سالہ لائسنس کے لیے فیس ایک ہزار 930 روپے، 2 سال کے لیے 3 ہزار 330، 3 سال کے لیے 4 ہزار 680 روپے ہوگی، 4 سال کے لیے لائسنس کی فیس 6 ہزار 30 روپے جبکہ 5 سال کے لیے لائسنس کی فیس 7 ہزار 380 روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ”فرار‘‘دلہن دیکھتی رہ گئی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سال کے لیے لائسنس کی

پڑھیں:

پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔

اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے چیلنج درپیش ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے حسن علی کو "نائب کپتان" مقرر کردیا

34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روڈ ٹو مکہ، 90 ہزار پاکستانی حج سفر کریں گے
  • قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
  • کوٹہ بڑھانے کی درخواست منظور ، 10 ہزار اضافی پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
  • جرمنی: تین سال میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ ختم
  • پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
  • آسان کاروبار کارڈ اسکیم، قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
  • پاکستان انویسٹمنٹ بینک کی نیلامی سے 427.1 ارب روپے حاصل
  • یو اے ای کا 5 سالہ ملٹی پل انٹری ویزا حاصل کرنے کا طریقہ