عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔
اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت اور عوام کو دینے کیلئے کام کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ
پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔
پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مجھے حالیہ دنوں آڈیشن میں ریجیکٹ کردیا گیا، پوجا ہیگڑے کا انکشاف
مزید :