پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ستاروں سے بھرپور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔

2 بار کی ویمنز ورلڈکپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض نبھائیں گی۔

اسی طرح پاکستان کے 4 سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر ڈیبیو ہوگا۔

پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کیلئے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

معروف پریزینٹرز زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میچز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار، شائقین پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل میچ اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

شائقین اب اردو میں لائیو براڈکاسٹ سننے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس سے انہیں پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچز کا ایکشن اور جوش و خروش محسوس ہوگا۔ یہ قدم کرکٹ کے کروڑوں شائقین کے ساتھ تعلق کو گہرا کرنے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے سنگ میل لمحہ ہے۔ کرکٹ پاکستان میں یکجہتی کا ذریعہ ہے اور ہم میچ کی مکمل کمنٹری اردو میں پیش کرکے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش و جذبے کو ملک کے ہر کونے کے شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے

انہوں نے کہا کہ اردو کمنٹری کا علیحدہ فیڈ متعارف کرانا ایک ایسا قدم ہے جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ہماری کمیونٹی سے تعلق کو مضبوط کرتا ہے بلکہ یہ یقینی بناتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا جوش و خروش زیادہ وسیع ناظرین تک پہنچ سکے۔

براڈکاسٹ کی تفصیلات، بشمول انگریزی اور اردو کے کمنٹری پینلز کی معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اردو کمنٹری پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سلمان نصیر

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں ؟ میڈیکل پینل نے اعلان کر دیا
  • شہری جنگ کے لئے تیار رہیں، جرمنی اور فرانس کا اعلان
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل X کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پی ایس ایل10:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
  • پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان، عالمی و قومی ستارے شامل
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنا منٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟
  • پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی
  • پی ایس ایل10؛ میچ آفیشل ٹیکنالوجی کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟