راولپنڈی میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزیٰ مرتضیٰ کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے باؤنڈری وال بنادی گئی۔
ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں بھی آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قبضہ ہوا وہ ختم کرایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آر ڈی اے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں مطلوب خاجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق حکومت نے خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
Post Views: 3