ڈی جی خان: باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ڈی جی خان کے علاقے گندہ کھوہ میں باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور دوسری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم نشے کا عادی ہے، جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، پوسٹ مارٹم کےلیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا شوہر ہمیشہ ہم پر تشدد کرتا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیٹی حریم سہیل کی محبت کس طرح پروان چڑھی، بینا چوہدری نے بتا دیا
پاکستانی شوبز سے وابستہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے اپنی بیٹی و اداکارہ حریم سہیل کی محبت اور پھر شادی کی تفصیلات بتا دیں۔
رواں سال کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حریم سہیل نے حال ہی میں اپنی والدہ و سینئر اداکارہ بینا چوہدری کے ہمراہ نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
دوانِ انٹرویو میزبان نے حریم سہیل سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا ان کی شادی ارینج میریج تھی یا پھر لو میریج؟
میزبان کے سوال پر سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے بتایا کہ بیٹی و اداکارہ حریم سہیل اور ان کے داماد ریان کی ملاقات کس طرح ہوئی۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ریان حریم کے اسکول میں ان کے سینئر تھے، جب حریم نے اسکول میں داخلہ لیا تو اس وقت وہ پاس آؤٹ ہو گئے تھے لیکن حریم کی ایک دوست ریان کی بھی دوست تھی، اس لیے گیٹ ٹو گیدرز میں ملنا جلنا رہتا تھا جہاں حریم کی دوستی ریان سے ہوئی لیکن ریان نے جب حریم کو پرپوز کیا تو اس نے انکار کر دیا۔
میزبان نے جب حریم سہیل سے انکار کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی اور شادی کے لیے تیار نہیں تھی اس لیے ریان کو یہ کہہ کر منع کر دیا کہ دوست ہو دوست ہی رہو۔
بینا چوہدری نے بتایا کہ اس کے 2 سال بعد ریان نے مجھ سے بات کی تو میں نے حریم کو ریان کے لیے راضی کر لیا۔
Post Views: 1