2025-03-24@21:53:43 GMT
تلاش کی گنتی: 11247
«رضا علی مرزا»:
(نئی خبر)
بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔ انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
یوم پاکستان کل بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملی نغمہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے...
سکردو میں مرکزی جلوس قدیمی امام بار گاہ لسوپی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قتلگاہ شریف پہنچ کر زیارت اور خصوصی دعا کے بعد دوبارہ سحری کے قریب امام بارگاہ لسوپی پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسکردو میں شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مجالس ومحافل کا اہتمام کہا گیا۔ سکردو میں مرکزی جلوس قدیمی امام بار گاہ لسوپی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قتلگاہ شریف پہنچ کر زیارت اور خصوصی دعا کے بعد دوبارہ سحری کے قریب امام بارگاہ لسوپی پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کے فرائض ضلعی پولیس...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ آج مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہرانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر...
دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری (deportation) کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بات محسوص کی گئی کہ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پوڑٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔ جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔ ...
سٹی 42 : بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلےکا مرکز اورماڑہ کے جنوب مشرق میں تھا،4اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ زیادہ تباہ کن تو نہیں ہوتا، لیکن سمندری زلزلے ہمیشہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر گہرائی کم ہو،18 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ زیادہ شدید نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ...
کراچی(نیوز ڈیسک)گلوکار علی سیٹھی کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ان کی والدہ کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے گایا جانے والا پنجابی گانا 2022 کا چارٹ بسٹر گانا تھا جس سے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ تاہم یہ گانا علی سیٹھی کی والدہ جگنو محسن کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے گانے کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ گلوکار کی والدہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’مجھے پسوڑی گانا پسند نہیں ہے جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کرچکا ہے، علی نے بھی مجھے کہا تھا کہ امی مجھے پتا ہے آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے...
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔ احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔ فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔ ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1402 فٹ پر پہنچنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے 17 میں سے 12 یونٹ بند کر دیے گئے ہیں اور اب صرف 5 یونٹ کام کر رہے ہیں۔ یہ پانچ یونٹ قومی گرڈ اسٹیشن کو 455 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی آمد 17300 کیوسک اور اخراج بھی 17300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد ملک میں مجموعی ہائیڈرو پاور پیداوار 1100 میگاواٹ تک محدود ہوگئی ہے۔ واپڈا کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 9400 میگاواٹ سے...
پشاور:وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ عاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے دیں، آپ نے غیر مناسب دلائل دیئے ہیں، جو ارڈر شیٹ میں بھی آگئے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو...
پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک پریکٹس میچ کے دوران چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ یہ واقعہ ایل سی سی اے میں اس وقت پیش آیا جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے ہیں اور گیند سیدھا ڈریسنگ روم کی طرف جا کر نسیم شاہ کے فون سے ٹکراتی ہے جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔ نسیم شاہ نے فوراً فون چیک کیا لیکن ان کے چہرے کے تاثرات سے لگا کہ فون ناکارہ ہو چکا تھا۔...
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے، سپیشل بچوں کیلئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی جاری۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عید گفٹ دینے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ چینی کی قیمت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ مقرر کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم اس بات سے آگاہ ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر موجودہ معاشی صورتحال کے باعث فوری طور پر کوئی ریلیف دینا ممکن نہیں اس موقع پر اجلاس میں ریلوے میں ایک ہزار پولیس...
شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی طبعیت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، بلڈ پریشر اور شوگر میں مبتلا 77 سالہ اشرف طائی سانس لینے میں تکیلف کی بنا پر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں،۔ اہلیہ نے دعاوں کی درخواست کردی، ثمینہ شاہ کے مطابق ان کے شوہر اشرف طائی کے علاج معالجہ پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اور اسپتال کی بھاری واجب الادا رقم ادا کرنا محال ہوگیا ہے، اعلٰی حکام اور ذمہ داران توجہ دیں۔ ثمینہ اشرف کا کہنا ہے کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اشرف طائی آج بیماری میں مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت...
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
وزیراعظم نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کےدوران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے بعد...

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لئے جاری کردہ...

ہم عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں* سفیر ایران رضا امیری مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
منہاج القرآن کے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ آپ ؑکی شہادت نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ دنیا کی فانی خواہشات کے بجائے آخرت کی کامیابی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ حضرت علی ؑکی زندگی میں ہمیں بے شمار ایسے اصول ملتے ہیں جو آج بھی ہماری اجتماعی زندگی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے عشق الٰہی اور لذت توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نافرمانیاں بڑھ جائیں تو رحمتیں اور برکتیں اُٹھ جاتی ہیں۔ اُمت آج ایسے ہی المیہ سے دو چار ہے۔ رمضان...
نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کا معاملہ لٹک گیا۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کےلئے آئین میں دی گئی 45 دن کی مدت مکمل ہو گئی، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تقرریوں پر مکمل طور پر خاموشی ہے، آئینی مدت مکمل ہونے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر کام شروع نہ ہوسکا۔سپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے باوجود پارلیمانی کمیٹی نہ بنائی جاسکی ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے پر مشاورت شروع کردی۔وزیر اعظم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ تعیناتیوں کےلئے مشاورت ہونی ہے، اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم نے تینوں پوسٹوں کےلئے مشاورت...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے تاکہ ہماری نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پانی کے وسائل کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مریم نواز...
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات کے معاملے کے حوالے سے عاطف خان اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی اڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے، آپ نے غیر مناسب دلائل دیے، جو ارڈر شیٹ میں بھی اگئے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں کمپرومائز کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سے رضا کرانہ...
لاہور سمیت ملک بھر میں آج خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور دوسری جانب لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو گیا جو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔آزادی فلائی اوور سے بھاٹی چوک کی جانب سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گی، مال روڈ، سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ سگیاں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق...
اسلام آباد: عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب...
اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کا ایک مشہور تعلیمی ادارہ KIPS اکیڈمی مہنگائی کے اس دور میں طلباء سے مبینہ طور پر زائد فیس وصول کرنے اور انہیں پڑھائی کے سخت معمولات کا نشانہ بنانے کے الزام میں زیر تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق KIPS اکیڈمی طلباء سے 5000 روپے سے زائد فیس وصول کر رہی ہے۔ 20,000 سے روپے 50,000 ماہانہ، پاکستان میں دیگر اکیڈمیوں کے مقابلے اسٹڈی پروگرام پر منحصر ہے۔اس نے بہت سے خاندانوں پر ایک اہم مالی بوجھ ڈالا ہے، جو پہلے سے ہی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ اکیڈمی کی فیسیں شفاف نہیں ہیں اور بہت سے طلباء اور والدین نے پوشیدہ چارجز اور غیر متوقع...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی بچوں کو عید گفٹ فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس مہم کے تحت عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سے زائد خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دیے جائیں گے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و ثقافت ثانیہ عاشق نے لاہور کے مختلف اسپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ پیش کیے گورنمنٹ ڈگری کالج اسپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں عید گفٹ مہم کا افتتاح کیا گیا جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اسپیشل ایجوکیشن...
حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ چینی کی قیمت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ مقرر کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم اس بات سے آگاہ ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر موجودہ معاشی صورتحال کے باعث فوری طور پر کوئی ریلیف دینا ممکن نہیں اس موقع پر اجلاس میں ریلوے میں ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی...
گجرانوالہ: ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صغراں، ذلیخہ جعفری اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔ گرفتار خواتین ایمرجنسی پاسپورٹ پر عراق سے پاکستان پہنچیں، جو عراق میں گداگری میں ملوث تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین نے غیر قانونی طور پر زمینی راستے سے ایران کے ذریعے عراق کا سفر کیا۔ ایف آئی اے کے ڈیٹابیس میں خواتین ملزمان کی روانگی کا ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا۔ دریں اثنا ملزم محمد شاہ زیب کو جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم فلائٹ نمبر PK 244 کے ذریعے...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے، ملزم محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں، مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ملازمت اور رہائشی ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے اسے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ویزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت کئی افراد سے سیکیورٹی کلیئرنسز واپس لے لینے کا اعلان کیا ہے۔ ناقدین اسے فیصلے کو نومنتخب امریکی صدر کی طرف سے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ قومی مفاد میں یہ افراد خفیہ معلومات تک رسائی کے مستحق نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کاملا ہیرس...
ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں شہادت امام علی (ع) کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جبکہ مرکزی جلوس آج رات برآمد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ جس میں عزاداروں نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دیا۔ ہزارہ ٹاؤن میں برآمد ہونے والی روایتی ماتمی جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کی، جبکہ علاقے کے مختلف ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مختلف رضا کار اداروں کی جانب سے سبیلوں اور میڈیکل کیمپس کا بھی...
راولپنڈی( نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی ، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے ،تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے ، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے ۔ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، اداکارہ عدالت پیش ہوگئیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) صوبہ پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلباء کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی ہے، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ بتایا گیا ہے کہ معاون...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے واضح کر دیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ 9 مئی کے واقعات پر خلوصِ دل سے معافی نہیں مانگ لیتے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر عمران خان 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کھلے دل سے معذرت کر لیں تو ان کی رہائی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ضمانت کے لیے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہیں...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
کراچی: ملیر کے علاقے چمن کالونی لاسی گوٹھ میں 15 سالہ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نصرت نامی لڑکی کی لاش گھر کے کمرے سے ملی جسے اہل خانہ نے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا، جس میں بتایا گیا کہ بچی کی طبیعت افطار کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈرپ لگا کر گھر بھیج دیا گیا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد بچی کو کمرے میں لیٹاکر اہلخانہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے، اہلخانہ کے مطابق کچھ دیر بعد کمرے میں جاکر دیکھا...
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا جو قومی جوش و جذبے یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے اس نغمے کا عنوان میرے محبوب پاکستان میری جان پاکستان ہے جو ملک سے محبت استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ایک دل ایک جان ایک پاکستان نغمے کی شاعری دلی جذبات...
تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ کی پوری زندگی عدل و انصاف، تقویٰ، شجاعت اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا عملی نمونہ تھی۔ وہ علم و حکمت کے سرچشمہ، فصاحت و بلاغت کے امام اور ایثار و قربانی کی مجسم تصویر تھے۔ انہوں نے ریاستی امور میں عدل و مساوات کی مثال قائم کی اور روحانی، اخلاقی و سماجی اقدار کو بلند ترین سطح پر پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یومِ علیؑ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہادت تاریخِ اسلام کا وہ المناک واقعہ ہے جس نے امت کو ایک عظیم رہنما اور عدل و ہدایت کے ستون سے محروم کر دیا۔ انہوں...
ثانیہ عاشق جبین—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق جبین نے کہا ہے کہ عید سے قبل 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اسپیشل بچوں میں عیدی دی۔ مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے پسینہ پونچھنے پر معافی مانگ لیمفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق نے اسپیشل بچوں کو وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔عیدی ملنے پر اسپیشل بچوں نے عید گفٹ ملنے پر مریم نواز کا شکریہ...
فائل فوٹو ملک بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔کراچی: یوم علیؓ کا جلوس کچھ دیر بعدکراچی میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔ یوم علیؓ کے جلوس کی مرکزی مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہو گا۔ یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گےکمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے...
گلوکار علی سیٹھی کا عالمی شہرت یافتہ گانا 'پسوڑی' ان کی والدہ کو ایک آنکھ نہ بھایا۔علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے گایا جانے والا پنجابی گانا 2022 کا چارٹ بسٹر گانا تھا جس سے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔تاہم یہ گانا علی سیٹھی کی والدہ جگنو محسن کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے گانے کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔گلوکار کی والدہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’مجھے پسوڑی گانا پسند نہیں ہے جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کرچکا ہے، علی نے بھی مجھے کہا تھا کہ امی مجھے پتا ہے آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے یہ نہیں پسند، مجھے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی...
پشاور: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلیٰ پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے کارروائی کریں...
راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز سے دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار بیان کے مطابق ملزم برانچ لیس ریٹیلرز کی دکانوں پر جا کر ان کا موبائل فون حاصل کرتا جس میں ریٹیلر سم (CBA اکاؤنٹ) موجود ہوتی تھی، ملزم...
دو مرتبہ کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اور اولمپئن باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جارج فورمین 1974 میں تاریخی 'رمبل ان دی جنگل رمبل' فائٹ محمد علی سے ہارے تھے لیکن دو دہائیوں بعد دوبارہ سے ورلڈ چیمپئن بن گئے تھے، گزشتہ روز اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔جارج فورمین کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت ہی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے۔جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی تھی جو 40 سال تک چلی، ان کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انہوں نے اپنے 5...
یوم علیؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر قائد کے علاقے ملیر سے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ...
کراچی: جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ...
لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست گزار ترقی حاصل کرکے گورنمنٹ پریمیئر کالج میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہوا تھا۔ کالج پرنسپل نے بغیر شوکاز جاری کیے درخواست گزار کی خدمات ڈائریکٹر کالجز کو واپس کر دیں۔ درخواست گزار 17 گریڈ کا افسر ہے، کالج پرنسپل کے پاس تبادلے کا اختیار نہیں۔ کالج انتظامیہ کے وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست گزار کالج انتظامیہ کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔ درخواست گزار پہلے بھی مسلسل دو ماہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا تھا۔ درخواست گزار...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثر و رسوخ ختم ہوچکا ہے اگر مجھے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیا جائے تو میں انہیں ٹیبل پر لے آؤں گا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہم پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین ہمارے ساتھ تھے باقی کا کوئی پتہ نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ہمارے لیے جو حالات بنائے گئے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) ہمارے ہاں سیاسی نظام کا عنوان خلافت ہے جو تقریباً تیرہ سو سال تک قائم رہی ہے۔ خلافت دراصل نیابت ہے یعنی خلیفہ خود مستقل حکمران نہیں ہے بلکہ اصل حاکم کا نائب ہے۔ یہاں ایک مغالطہ دور کرنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ نائب ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا، یہ بات درست نہیں۔ الاحکام السلطانیہ میں قاضی ابویعلیٰ نے روایت نقل کی ہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ سے ایک آدمی نے کہا تھا ’’ یا خلیفۃ اللہ!‘‘ آپؓ نے ٹوک دیا اور فرمایا ’’لست بخلیفۃ اللہ انا خلیفۃ رسول اللہ‘‘ میں اللہ کا خلیفہ نہیں ہوں، رسول اللہ کا خلیفہ ہوں۔ یہ بہت بنیادی بات ہے۔ چنانچہ اصول یہ ہے کہ ہمارے ہاں حکومت نیابتِ رسول کا...
یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ On the occasion of Pakistan Day, 23rd March, ISPR's national song Sab Ka Shajra Pakistan. pic.twitter.com/UYRB0hZD8b — Defence Pakistan (@Defence_PK99) March 22, 2025 عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اس نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ ہے جس کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی اجرا کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے 23...
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ...
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔ یوم پاکستان...
ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی...
مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے 25 ایمرجنسی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا جا رہا ہے، لاہور شہر میں 55 ایمبولینسز، 40 ایمرجنسی وہیکلز، 298 ریسکیو موٹر بائیک متعین کی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے...
سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی سیدہ میمنات محسن المعروف جگنو محسن نے اپنے بیٹے علی سیٹھی کے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جگنو محسن کا دنیا بھر میں دھوم مچانے والے گانے ’پسوڑی‘ سے متعلق دیا گیا بیان وائرل ہو گیا۔ معروف صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں علی سیٹھی کے دنیا میں آنے سے قبل بہت میوزک سنتی تھی، میں اپنی گاڑی میں ہمیشہ قوالی، راگ اور خیال لگا کر رکھتی تھی، میرے دونوں بچوں کے کانوں میں سب سے پہلے موسیقی ہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی 7 سال کی عمر تک ان کے ساتھ خالص پنجابی ہی بولی ہے، یہی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کےاستعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کے ہر انداز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہر طرح کی نسلی تفریق کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ کئی دہائیوں کی مثبت پیش رفت کے باوجود غلامی، استعمار اور نسلی امتیاز کی زہرناک میراث اب بھی برقرار ہے۔ اس سے معاشرے خراب اور مواقع محدود ہو رہے ہیں، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں اور وقار، مساوات اور انصاف کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ Tweet...
آج اکیس رمضان کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔ کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ شہر میں جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ Post Views: 1
قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اجرت قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کی جاتی ہے۔ ماہرین کی نگرانی میں قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھا ہے، جو خوبصورتی، معیار اور پائیداری کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔ عید سے...
ٹاسک دیں ٹیبل پر میں لاؤں گا،مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا ڈھائی ماہ ہوچکے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے ، کوئی جواب نہیں آیا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لاؤں گا۔اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے ، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے ، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ...
205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پورا کر کے فتح سمیٹ لی۔ سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی...
یوم علیؑ کے موقع پر کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی ڈویژن کی حدود میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی 21 اور 22 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ تک نافذ رہے گی۔ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پرکسی بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا...
لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے...
لاہور میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پنجاب میں کیٹگری اے کے 27 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 62 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ عزاداروں کو مکمل چیکنگ کے بعد جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام منایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 192 جلوسوں کی سکیورٹی پر17 ہزار افسران و جوان تعینات ہیں۔ صوبہ بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی پر 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتہ نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا، مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں، طالبان کو ٹیبل پر بٹھائیں، مذاکرات کریں یہی واحد حل ہے،...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا انعقاد جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کے ساتھ ساتھ ایس ای سی پی کے چیئرمین، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ ای سی سی نے وزارت طلاعات و نشریات کی سمری کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختص 5.6 ارب روپے کے بجٹ سے 2 ارب روپے کے استعمال کی...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حکومت جاپان کے میکسٹ ریسرچ اسکالرشپس پر ہونہار پاکستانی طلبا وطالبات منتخب، جاپان کی صف اول کی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے حکومت جاپان نے گیارہ ہونہار پاکستانی طلباء و طالبات کو تعلیمی سال 2025 کے لیے میکسٹ (MEXT) (وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی) ریسرچ اسکالرشپس سے نوازا ہے۔منتخب طلباء و طالبات جاپان کی معروف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کی تعلیم حاصل کریں گے۔
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پر صوبے بھر میں 15لاکھ...

قومی اسمبلی سوالوں کت جواب دینے سے قاصرہ : وزارت کے حکام بریفنگ نہیں دیتے : وزیرمملکٹ : سیکرٹری کو طلب کریں گے : ڈپٹی سپیکزبرہم
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے اپنی وزارت کے حکام بارے شکوے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا وہ وزارت مذہبی امور سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے قاصر ہیں۔ اس پر ڈپٹی سپیکر نے ان سے استفسار کیا کہ کیوں جواب نہیں دئیے جارہے ہیں۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ انہیں وزارت کے حکام سوالات پر کوئی بریفنگ ہی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج آپریشن شروع ہوچکا ہے لیکن حکام نے انہیں اس بارے بریف کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھا۔ اس...
رانا فاران یامین: 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے مکمل انتظامات,پولیس افسران و اہلکار اس دن کی عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین...
ویب ڈیسک: خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا، لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائیگا۔ جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام ہو گا، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس پر گزشتہ چند سالوں میں بہت چرچے ہوئے ہیں تاہم اب ان اختلافات نے شعیب کی بہن کے چونکا دینے والے انکشاف کے بعد نیا موڑ لے لیا ہے۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ دونوں خاموش ہیں، تاہم اب شعیب ملک کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ ’شعیب کے افیئرز کے معاملات سے تھک چکی تھی‘ اس لئے خلع لیا۔ شعیب ثانیہ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کے بعد نئی زندگی شروع کر چکے ہیں اور تنقید کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔...
جب امیر المومنین (ع) کو ضرب لگی تو اس نے امام حسن (ع) اور حسین (ع) کو تسلی دی، لیکن جب بی بی زینب (س) اور کلثوم (ع) رونے لگیں تو علی (ع) خود بھی رونے لگے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز ۔ امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی طرف سے دکھوں کے ذکر کی ویڈیو۔ ???? کوفہ کے یتیموں کی صبح! ???? صبح حضرت یوسف الزہراء علیہ السلام کے ساتھ! ???? اللہ کی قسم ہدایت کے ستون تباہ ہو گئے۔ ???? خدا کی قسم! ہدایت کے ستون گر گئے! جب امیر المومنین (ع) کو ضرب لگی تو آپ نے امام حسن (ع) اور حسین (ع) کو تسلی...

مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران شجاعت علیؑ کو اپنا کر باوقار قوموں کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں، حب اہل بیتؑ وحدت امت کا مظہر ہے، مسلم امہ استعماری قوتوں کے خلاف حب اہل بیتؑ کے نکتہ پر متحد و بیدار ہوجائے، اہل بیتؑ سے محبت جز و ایمان و عداوت نفاق کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام امیر المومنین، فاتح خیبر باب العلم سیدنا مولیٰ علی المرتضیؑ کے یوم شہادت پر بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے...
سٹی42: پنجاب کے شہروں میں انسداد دہشت گردی کے ادارہ سی ٹی ڈی نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور...
سیاسی ترجیحات اس دور میں بھی تعلیم کے شعبے پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ ملک بھرکی بیشتر سرکاری یونیورسٹیاں شدید مالیاتی بحران کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پونڈ سے اسلام آباد میں ایک نئی دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ یونیورسٹی اسلام آباد کے سیکٹر H-6 میں 100ایکڑ پر تعمیر ہوگی۔ اس یونیورسٹی کا پہلا سیشن 14، اگست 2026کو عملی طور پر متحرک ہوجائے گا۔ اسلام آباد سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن سے ملنے والی رقم سے ملک کے مختلف حصوں میں دانش اسکول قائم ہونگے۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی اور حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس...