Jang News:
2025-03-23@02:45:37 GMT

ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد

فائل فوٹو

ملک بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

کراچی: یوم علیؓ کا جلوس کچھ دیر بعد

کراچی میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔

 یوم علیؓ کے جلوس کی مرکزی مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہو گا۔

یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے

کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نمازِ ظہر ادا کریں گے۔

مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس، شرکاء کی جامع تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

 جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

یومِ علیؓ کے جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ٹریفک کے لئے بند ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک گارڈن جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی، لسبیلہ اور سینٹرل جیل موڑا جائے گا۔

 حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا، شاہراہ قائدین سے بھی ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا ۔

 کمشنر کراچی کی جانب سے بھی یومِ علیؓ کے موقع پر کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حضرت علی جلوس کی

پڑھیں:

یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے

فائل فوٹو

آج اکیس رمضان کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔

جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر میں جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی عقیدت و احترام سے منایا گیا
  • گلگت، یوم شہادت امام علیؑ کا جلوس
  • حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کا مرکزی جلوس منزل کی جانب گامزن
  • خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
  • یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے
  • یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
  • کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
  • کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری