علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا عالمی شہرت یافتہ گانا 'پسوڑی' ایک آنکھ نہ بھایا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
گلوکار علی سیٹھی کا عالمی شہرت یافتہ گانا 'پسوڑی' ان کی والدہ کو ایک آنکھ نہ بھایا۔علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے گایا جانے والا پنجابی گانا 2022 کا چارٹ بسٹر گانا تھا جس سے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔تاہم یہ گانا علی سیٹھی کی والدہ جگنو محسن کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے گانے کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔گلوکار کی والدہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’مجھے پسوڑی گانا پسند نہیں ہے جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کرچکا ہے، علی نے بھی مجھے کہا تھا کہ امی مجھے پتا ہے آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے یہ نہیں پسند، مجھے پنجابی راگ اور غزلیں پسند ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’علی کے پیدا ہونے سے قبل میں پنجابی راگ اور کلاسیقی میوزک بہت سنتی تھی اور گھر میں بچوں کے ساتھ 7 سال کی عمر تک میں نے پنجابی میں بات کی ہے، مجھے پنجابی کے ڈھولے، ماہیے جیسے گانے پسند ہیں‘
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قصور: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ
— فائل فوٹوقصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔