رانا فاران یامین:  21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے مکمل انتظامات,پولیس افسران و اہلکار اس دن کی عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔
لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم کے ذریعے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز اور روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پولیس حکام نے متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام فیلڈ فارمیشنز، بشمول ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی، یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے، تاکہ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔

وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ‘ مسرت جمشید چیمہ

سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جلوسوں اور مجالس عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی سکیورٹی کے کے لیے

پڑھیں:

گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس

سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت اجلاس میں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید راحت حسین الحسینی گلگت میں ہوا جس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے کے پروگرامز کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 19 تا 21 رمضان شہادت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سہ روزہ مجلس عزا جو کہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز ظہرین منعقد ہو گی اور 21 رمضان کی صبح مجالس کے بعد جلوس عزا ڈاکپورہ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہو گا۔ مجالس و جلوس میں تمام مومنین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ علاوہ ازیں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ مزید صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی نے ذیلی انجمنوں کے صدور سے بھی گزارش کی ہے کہ ان ایام میں مجالس، جلوس اور شب ہائے قدر کے اعمال میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنے محلہ سطح پر مجالس کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوم شہادت علیؑ کے موقع پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
  • یوم شہادت حضرت علیؑ، پنجاب بھر میں 17 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات
  • یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
  • یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
  • یوم شہادت حضرت علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، آئی جی پنجاب
  • یوم شہادت امام علیؑ کے جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، علامہ باقر زیدی
  • شہرکی خبریں یوم شہادت حضرت علیؓ پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
  • پنجاب: یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر انتہائی سخت سیکیورٹی کا پلان
  • گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس