جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔
دوران سماعت ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے دلائل طلب کرلیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیٹل ہونے کی
پڑھیں:
آتشزدگی کے باعث بند رہنے کے بعد برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ جزوی طور پر فعال
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔
ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر
ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔
ہیتھرو ایئر پورٹ غیرفعال ہونے سے تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ جبکہ 2 لاکھ کے قریب مسافر متاثر ہوئے تھے۔
الیکٹریکل سب اسٹیشن میں ہونے والی آٹشزدگی کے واقعے کی تحقیقات برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس کررہے تاہم اب تک کی تحقیقات میں واقعے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی برطانیہ ہیتھرو ایئرپورٹ