وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  اور عاطف خان کے اختلافات کے معاملے کے حوالے سے عاطف خان اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی اڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے، آپ نے غیر مناسب دلائل دیے، جو ارڈر شیٹ میں بھی اگئے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ  آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں کمپرومائز کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سے رضا کرانہ استعفی لیا جائے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ  نے کہا کہ نور روز خان کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی سفارش میں نے خود کی تھی،  اب وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے اس لیے خود استعفی دے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نورروز خان نے پی ٹی آئی رہنماء عاطف خان کو آڈیو مسج کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے کیس میں ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں کیا تھا،  یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

نووروز خان نے کہا کہ اب قاضی انور اور ایڈووکیٹ جنرل مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،  میں استعفیٰ نہیں دیں رہا اب یہ جعلی دستخط سے میرا استعفی تیار کرہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو روز نے کہا کہ آپ قاضی اور ایڈووکیٹ جنرل کو ایک کال کریں کہ یہ کر کیا رہے آپ کی دشمنی میں،  لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کیس کو کیوں پرسو نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی انور ایڈووکیٹ وزیر اعلی نے کہا کہ کہا کہ ا

پڑھیں:

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا

چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں، مانیٹرنگ سسٹم سے گٹر بہنے، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتظامی افسران گٹر، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں، روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں جنہیں ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے۔ وزیرِ اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے، لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی اہم مارکیٹوں کو خوبصورت بنایا جائے، مجھے 4 مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں۔

متعلقہ مضامین

  • باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا: محسن نقوی
  • پشاور؛ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عہدے سے برطرف
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب
  • پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف تمام رٹ پٹیشنز خارج
  • موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے: جسٹس مندوخیل
  • موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے عہدیداروں کی تعیناتی میں سست روی پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی
  • عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان
  • وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا