ویب ڈیسک:  خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا، لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائیگا۔

جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام ہو گا، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے۔
 

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حضرت علی

پڑھیں:

کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کل مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی ، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا اور صدر ریگل سے گزرتے ہوئے تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا اور بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد
  • یوم علیؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
  • لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کا مرکزی جلوس منزل کی جانب گامزن
  • یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے
  • راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت
  • کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
  • کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری
  • بروز جمعۃ المبارک یوم حضرت علی المرتضیٰ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، محکمہ تعلیم سندھ