اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔
راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔
پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔
عدالت نے کارکنوں کی حوالگی کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
وکلائے صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا موقف غیر قانونی ہے۔ دوسری جانب سرکاری پراسیکیوٹر نے ملزمان کارکنوں کی اسلام آباد پولیس حوالگی کی حمایت کی ہے۔
کارکنوں کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی
بعد ازاں تحریک انصاف کے گرفتار 59 کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس حوالے کردیے گئے۔ یہ کارکن 26 نومبر احتجاج میں راولپنڈی کے 29 مقدمات میں گرفتار تھے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں، جس کے بعد اسلام آباد پولیس جیل سے بلوائے گئے ان 59 ملزم کارکنان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
تمام 59 پی ٹی آئی کارکن ملزمان کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس کارکنوں کی
پڑھیں:
راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی
واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل برداشت ہیں۔