پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) صوبہ پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلباء کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی ہے، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلباء کو عیدی پیش کی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تحریری پیغام خصوصی طلبہ کو پڑھ کر سنایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’خصوصی بچوں کو عید گفٹ دے کر ان کی خوشیوں میں شریک ہونا بڑی سعادت ہے، پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے نئے اور منفرد منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی اور فلاحی سہولیات فراہم کی جا سکیں‘، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاون خصوصی نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو تحائف اور عید کارڈز دیئے گئے جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیشل ایجوکیشن معاون خصوصی خصوصی بچوں مریم نواز بچوں کو عید گفٹ کو عید
پڑھیں:
نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے ، نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے، نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔
Post Views: 1