Islam Times:
2025-03-23@12:09:35 GMT

شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کےدوران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ملاقات کی. جس میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہبا زشریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری نے ملاقات کی۔ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کاروبار ی مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے باقاعدہ اور منظم رابطوں اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ 
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مکہ مکرمہ میں وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
  • محمد شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ
  • وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات