ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز سے دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

بیان کے مطابق ملزم برانچ لیس ریٹیلرز کی دکانوں پر جا کر ان کا موبائل فون حاصل کرتا جس میں ریٹیلر سم (CBA اکاؤنٹ) موجود ہوتی تھی، ملزم مختلف حیلے بہانوں سے دکاندار کو مصروف کر کے اصل سم کو بلاک شدہ سم سے تبدیل کر دیتا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم CBA اکاؤنٹ سے موجودہ رقم دیگر ریٹیلر اکاؤنٹس میں منتقل کروا کر کیش حاصل کر لیتا تھا، ملزم نے شہری کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کی۔

اس میں کہا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ملوث

پڑھیں:

عاطف خان فراڈ کیس کی تحقیقات مکمل، نادیہ حسین بڑی بینفشری نکلیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان گرفتاری کیس میں تحقیقات مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئیں، شوہر کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں نادیہ حسین فراڈ کیس میں بڑی بینفشری نکلی جس کے بعد ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں، ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ ماڈل نادیہ حسین اپنے 2 سلون بینک فراڈ کی رقم سے چلاتی رہی، اداکارہ کے سلون میں بینک فراڈ کے 2 کروڑ 64 لاکھ منتقل کیے گئے۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ عاطف خان کے 2 الگ اکاؤنٹس کے ذریعے سلون کے اکاونٹ میں آئے، بھاری رقوم 19 بار الگ وقتوں میں سلون اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں 2018 سے رقوم منتقل ہورہی تھیں، عاطف خان کے بینک فراڈ کی وجہ سے کمپنی کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان پہنچا، عاطف خان کمپنی کے پیسوں سے زاتی اکاونٹس چلاتا تھا۔عاطف خان ذاتی بزنس کا تمام خسارہ بینک کے کھاتے میں ڈال دیتا تھا، عاطف خان نے اپنے خسارے کے 54 کروڑ بینک کے کھاتے میں ڈالے، ملزم عاطف نے 11 کروڑ سے زائد رقم اپنے استعمال میں بھی لی۔

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ
  • جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار
  • ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • عاطف خان فراڈ کیس کی تحقیقات مکمل، نادیہ حسین بڑی بینفشری نکلیں
  • لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ پشاور سے گرفتار
  • ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار