Daily Mumtaz:
2025-03-22@20:00:06 GMT

مجھے ’پسوڑی‘ گانا پسند نہیں: جگنو محسن

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

مجھے ’پسوڑی‘ گانا پسند نہیں: جگنو محسن

سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی سیدہ میمنات محسن المعروف جگنو محسن نے اپنے بیٹے علی سیٹھی کے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جگنو محسن کا دنیا بھر میں دھوم مچانے والے گانے ’پسوڑی‘ سے متعلق دیا گیا بیان وائرل ہو گیا۔

معروف صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں علی سیٹھی کے دنیا میں آنے سے قبل بہت میوزک سنتی تھی، میں اپنی گاڑی میں ہمیشہ قوالی، راگ اور خیال لگا کر رکھتی تھی، میرے دونوں بچوں کے کانوں میں سب سے پہلے موسیقی ہی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی 7 سال کی عمر تک ان کے ساتھ خالص پنجابی ہی بولی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج علی سیٹھی گانے گا سکتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بیٹے گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے کے گانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔

جگنو محسن نے انٹرویو میں بتایا کہ جب گانے ’پسوڑی‘ نے بلین ویوز ہِٹ کیے تو علی سیٹھی نے مجھے کہا کہ امی مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا نہیں پسند، میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہاں بیٹا مجھے یہ ’پسوڑی‘ نہیں پسند، مجھے تو روایتی گانے پسند ہیں۔

یاد رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر 1 ارب مرتبہ سنا گیا۔

پسوڑی پنجابی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مصیبت کے ہیں۔

یہ گانا 2022ء میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14 ویں سیزن میں ریلیز ہوا تھا۔

اس گانے کو 2022ء میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ بھی کیا گیا تھا۔

گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کر لی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی سیٹھی نے اپنے

پڑھیں:

فاروق ایچ نائیک کا کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

فاروق ایچ نائیک---فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مجھے 27 ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں: فاروق ایچ نائیک

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کینالز بالکل نہیں بننی چاہئیں، اگر  پنجاب حکومت نے کینالز بنا کر پانی روکا تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی معیشت اور  زراعت دونوں کو بہت نقصان ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان تنہائی کے شکار کیوں ہیں؟ اداکار کو کیا فکر کھائے جاتی ہے
  • ’جو آدمی صحیح سے چل نہیں سکتا اس سے کہا جا رہا ہے ناچ سکندر‘
  • علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ایک آنکھ نہ بھایا
  • طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا:علی امین گنڈاپور
  • محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی باتیں میں نہیں کرسکتا، رانا ثنا اللہ
  • مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں، علی امین گنڈاپور
  • ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی
  • فاروق ایچ نائیک کا کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ
  • زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی