وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عوامی خدمات
پڑھیں:
سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ
سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
شزا فاطمہ نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔انھوں نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، پی ٹی اے اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔