Express News:
2025-03-22@20:00:07 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ریاض:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکی عمرہ ادا کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں احرام باندھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وفد کو سکیورٹی اہلکاروں نے حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

فائل فوٹو

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ میں اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ارکان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مکہ مکرمہ میں وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ
  • وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی