وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ دیے اور ہر کلاس روم میں جا کر طلبا کو عید گفٹ اور عید کارڈ پیش کیے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق نے بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کا عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے پیارے انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ سپیشل بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے نئے اور منفرد پراجیکٹس پنجاب میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور بچوں کو سبز و شاداب ماحول فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے مریم نواز کی سپیشل بچوں کی جانب سے بچوں کو
پڑھیں:
مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا رخصت کیا۔
عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان ہوئے جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/9555205891256487/?rdid=vTNmDaMpqN3cRHV3&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1B1HAPdmKm%2Fویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتارہی ہیں کچھ سمجھار ہیں جب کہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔