یوم شہادت علیؑ کے موقع پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے 25 ایمرجنسی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا جا رہا ہے، لاہور شہر میں 55 ایمبولینسز، 40 ایمرجنسی وہیکلز، 298 ریسکیو موٹر بائیک متعین کی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے 25 ایمرجنسی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں 1350 ریسکیورز ہائی الرٹ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
سٹی 42 : حیدرآباد میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
حیدرآباد کمشنر نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل 22 مارچ (دو) دن کیلئے عائد کی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی ڈی آئی جی حیدرآباد کی درخواست پر سیکیورٹی صورتحال کے سبب لگائی گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر، ڈویژنل انتظامیہ نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
کمشنر حیدرآباد نے کہا ہے کہ شہری امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔