شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی  کی طبعیت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، بلڈ پریشر اور  شوگر میں مبتلا 77 سالہ  اشرف طائی سانس لینے میں تکیلف کی بنا پر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں،۔

اہلیہ نے  دعاوں کی درخواست کردی، ثمینہ شاہ کے مطابق ان کے شوہر اشرف طائی کے علاج معالجہ پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے  اور اسپتال  کی بھاری واجب الادا رقم ادا کرنا محال ہوگیا ہے، اعلٰی حکام اور ذمہ داران توجہ دیں۔

ثمینہ اشرف کا کہنا ہے کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اشرف طائی آج بیماری میں مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سےان  کے دل  کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے، گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، مارشل آرٹ میں گراں قدر خدمات  پرحکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے اشرف طائی  1970 میں میمانمار(اس وقت برما) سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔

اشرف طائی کو  مقامی سینما میں پیش آنے والے واقعے کے بعد قومی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی،اشرف طائی نے بلیک میں  ٹکٹ فروخت کرنے والے 14 رکنی گروہ کی تن تنہا پٹائی کی تھی۔

بعد ازاں شرف تائی نے ہل پارک میں چھوٹے سے سینٹر میں تربیت فراہم کرنے کا آغاز کیا، بروس  لی کی ایکشن فلموں کی شہرت کے بعد  اشرف طائی بھی راتوں رات پاکستان میں مشہور ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وادی کشمیر میں امن قائم ہوگیا اور اب نکسلیوں کا خاتمہ بھی قریب ہے، امت شاہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر میں دہشتگردی، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی وہ تین لعنتیں ہیں جو ملک کی ترقی کو روک رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں وزارت داخلہ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی پالیسی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے دفعہ 370 کو ہٹا کر مودی حکومت نے آئین بنانے والوں کا "ایک آئین، ایک جھنڈا" کا خواب پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سنیما ہال اب شام کو بھی کھلتے ہیں، جی ٹوئنٹی کا اجلاس ہوا، محرم کا جلوس بھی نکالا گیا۔ امت شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی وہ تین لعنتیں ہیں جو ملک کی ترقی کو روک رہی ہیں، ان وجوہات کی وجہ سے 92,000 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے دوران جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں اموات میں 70 فیصد کمی آئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019ء اور 2024ء کے دوران 40,000 سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ ایک پرکشش صنعتی پالیسی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں 12,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اڑی اور پلوامہ حملوں کے 10 دن کے اندر پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک اور ایئراسٹرائیک سے جواب دیا۔ اس دوران امت شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی 31 مارچ 2026ء تک ختم ہو جائے گی۔

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے آئین میں امن و امان کی ذمہ داری ریاستوں پر ہے۔ بارڈر سیکیورٹی اور اندرونی سیکیورٹی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے، یہ ایک درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن و امان ریاستوں کی ذمہ داری ہے، 76 سال کے بعد اب صورتحال ایسی ہے کہ کئی قسم کے جرائم اب ریاستی حدود تک محدود نہیں رہے، وہ بین ریاستی اور ملٹی اسٹیٹ بھی ہیں جیسے کہ منشیات، سائبر کرائم، منظم جرائم کے گروہ اور حوالات۔ یہ تمام جرائم صرف ایک ریاست میں نہیں ہوتے، ملک میں بہت سے جرائم باہر سے  بھی ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   بلوچستان میں ایک دن میں دہشتگردوں کا دوسرا وار، چار پولیس جوان شہید
  • آئی ایم ایف پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر رضامند ہوگیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کلیرنس واپس لینے کا اعلان
  • رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی
  • وادی کشمیر میں امن قائم ہوگیا اور اب نکسلیوں کا خاتمہ بھی قریب ہے، امت شاہ
  • پاکستان کی طرف ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟
  • معروف یو ایف سی فائٹر کا آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
  • کراچی: لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • سابق آسٹریلوی کپتان نے انگلش کھلاڑی پر دو سال کی پابندی کو صحیح قرار دیدیا