ثانیہ عاشق جبین—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق جبین نے کہا ہے کہ عید سے قبل 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اسپیشل بچوں میں عیدی دی۔

مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے پسینہ پونچھنے پر معافی مانگ لی

مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔

اس موقع پر ثانیہ عاشق نے اسپیشل بچوں کو وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

عیدی ملنے پر اسپیشل بچوں نے عید گفٹ ملنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز کی اسپیشل بچوں ثانیہ عاشق

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبویﷺ سے ویڈیو جاری کر دی


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبوی ﷺ سے اپنے خاندان کے بچوں کے ہمراہ ویڈیو جاری کر دی۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر موجود ہیں۔

شہباز، شہزادہ محمد ملاقات، دفاع پر گفتگو، سعودی عرب سے شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ، آرمی چیف، ڈار، مریم نواز بھی موجود

اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد...

وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام سمیت وزیرِ اعلیٰ مریم پنجاب مریم نواز بھی شامل ہیں۔

دیگر افراد میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی بیٹی، وزیرِ اعظم کے صاحبزادے، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سلمان شہباز شریف خواتین و بچے شامل ہیں۔

مریم نواز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مسجدِ نبوی ﷺ  میں اپنے خاندان کے بچوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں غالباً مریم نواز ننھے بچوں کی اصلاح کی غرض سے انہیں تعلیم دے رہی ہیں۔

مریم نواز شریف کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام پیج پر بھی ان کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی، وفد کے ہمراہ روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔


اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امتِ مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا مانگی۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عید گفٹ مہم کا آغاز
  • پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز
  • مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی گفٹ مہم کا آغاز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی
  • پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبویﷺ سے ویڈیو جاری کر دی
  • درخت لگائیں اور اسموگ کے اندھیرے مٹائیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف کی مسجد نبوی میں بچوں کو تعلیم، ویڈیو وائرل