محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک پریکٹس میچ کے دوران چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔
یہ واقعہ ایل سی سی اے میں اس وقت پیش آیا جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے ہیں اور گیند سیدھا ڈریسنگ روم کی طرف جا کر نسیم شاہ کے فون سے ٹکراتی ہے جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔
نسیم شاہ نے فوراً فون چیک کیا لیکن ان کے چہرے کے تاثرات سے لگا کہ فون ناکارہ ہو چکا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری کر رہا ہے لیکن ٹیم کو تجربہ کار اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کے بغیر جانا پڑے گا جو دونوں انجری کا شکار ہیں۔
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ 23 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، جہاں تین میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نسیم شاہ
پڑھیں:
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا روہت شرما کو کرارا جواب!
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے غیر مؤثر قرار دیے جانے کے بعد ڈراپ ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کپتان روہت شرما کے اس تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔
فاسٹ بولر محمد سراج نے اِنڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان سے قبل محمد سراج کی فارم اچھی نہیں تھی۔ جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
اسکواڈ کے اعلان کے وقت پریس کانفرنس میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائے تو اس تاثیر کم ہوجاتی ہے۔