2025-04-02@08:24:27 GMT
تلاش کی گنتی: 26729

«بننے نہیں»:

(نئی خبر)
    بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ Post Views: 1
    لیاقت باغ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مائنس تو کوئی نہیں ہوا، پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں، دعا کریں بہتر ہو جائیں اور یہ مائنس اور پلس کی لڑائی یا  حساب کتاب سے باہر نکلیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں سے ملنے کے بعد میڈیا کے ساتھ لیاقت باغ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانئ پی ٹی آئی کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلیں مثبت سیاست کریں۔ ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوئی کینال منظور نہیں ہوئی، کینال منظور کرنے کے لیے فورم ہیں، اس پروجیکٹ کو اب تک اپروول نہیں ملی ہے، پہلے ہی 50 فیصد پانی کی کمی ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف تھی ہے اور مرتے دم تک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی ترقی چاہتے ہیں، صدر آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو منظور نہیں...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ کوئی مطالبہ یا کوئی عذر دہشت گردی کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں، دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہیں، ان کی فیملیز بھی قوم کی محسن ہیں، شہداء کی فیملیز کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا...
    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
    کراچی: عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جہاں نئی اور پرانی فلموں کی ریلیز نے سینماؤں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس سال پاکستانی، بھارتی، انڈونیشین، جرمن اور ہالی وڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں۔ نئی فلموں میں: قلفی (شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، بابر علی، جاوید شیخ، معمر رانا) کبیر (عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز) عشق لاہور (جاوید شیخ، صائمہ نور) لمبی جدائی (بابر علی، حریم فاطمہ) مارشل آرٹسٹ (شاز خان کی انگریزی فلم، پاکستانی سماج پر مبنی) پاکستانی فلم سازوں نے جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، تیری میری کہانیاں اور ٹچ بٹن جیسی ہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز کر...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے عوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ حماس رہنماء باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی،پیوٹن پر بھی اظہار برہمی۔ قبل ازیں ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا تو وہ ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ برطانوی اڈے پر حملہ کر دے گا۔ اسے امریکی بحریہ کیلئے لیز پر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز این بی سی کو بتایا کہ وہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن پر “بہت غصہ اور ناراض ” ہیں۔ یہ ان کے لہجے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا...
    کراچی ، مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک،) حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کےعوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔ حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مندہیں تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس پر فوجی دباؤ کارگر رہا اور قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات جنگ کے سائے میں ہو رہے ہیں، اور یہ مؤثر بھی ہیں۔ اپنی حکومت کے...
    میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں مسلمان مذہبی جوش وجذبے اور پوری آزادی کے ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو سرینگر شہر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز صبح 10بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور ساتھ ہی قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
    ماہ صیام اپنی برکتوں رحمتوں ،بخششوں اور عنایتوں کے ساتھ رخصت ہوگیا اور آج پاکستان،آزاد اور مقبوضہ کشمیر اور خطے کے دیگر ممالک کے مسلمان روزے رکھ کر اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی بخشش کی سعی کرنے کی مہلت ،ہمت اور طاقت ملنے پر رب کریم کے سامنے سجدہ ریز ہوکر نماز دوگانہ ادا کررہے ہیں، کیا غریب کیا امیر سب ہی اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر رمضان المبارک کے دوران کی ہوئی عبادات کی قبولیت اور سیدھی راہ پر چلتے رہنے کی توفیق بخشنے کی دعائیں کررہے ہیں۔اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہمیں پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی توفیق ادا کرے(آمین) عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑا اور اہم...
    ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کالے قوانین کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں،بلاجوازگرفتاریوں اور املاک کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ بھارتی اقدامات فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی طرح ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے...
    جہان دیگر ۔۔۔۔۔ زریں اختر کہانی پرانی ہے ، کردار نئے ہیںشاید ہر کہانی ایسی ہوتی ہے۔ کسی نے کہا تاریخ خود کو دہراتی ہے تو کسی کے نزدیک یہ بجاے خود تاریخی مغالطہ ہے ، کوئی کہتاہے کہ زندگی کا سفر دائرے میں ہوتاہے تو کوئی اسے سیدھی لکیر کا سفر گردانتاہے۔ ایسے فرمودات جو وقت کے پنوں پر ایسے رقم ہوئے کہ انہوں نے سیدھی لکیر کے سفر کو راست رستے پر ڈال دیا ، لیکن ٹرمپ نے اس سے انحراف کیا۔ تاریخ میں بہترین و بد ترین دونوں مثالیں قائم رہتی ہیں ،جو قومیت ملت رنگ نسل سب پر حاوی ہوتی ہیں، اعلیٰ مثال پر حرف نہیں آتااور اسفل کو بھی کوئی نہیں مٹا سکتا۔ یو ٹرن...
    افتخار گیلانی ترکیہ کی سیاست ایک ہنگامہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اولو کی ڈرامائی گرفتاری نے ملک بھر میں اضطراب اور بے چینی کی لہر کو جنم دیا ہے ۔ امام اولو، جنہیں صدررجب طیب اردوان کا سب سے مؤثر سیاسی حریف تصور کیا جاتا ہے ، اس وقت بدعنوانی، رشوت خوری اور سرکاری فنڈز کی خردبرد جیسے الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔اگرچہ استغاثہ نے ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے ، مگرعدالت نے وہ الزامات مسترد کر دیے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ قبل ان کی اپنی ہی پارٹی اپوزیشن، ریپبلکن پیپلز پارٹی...
    واشنگٹن: ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ درمیانی عمر میں صحت بخش غذائی عادات اپنانے سے بڑھاپے میں مختلف دائمی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات اور صحت کا 30 سال تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں، پھلوں، مچھلی اور دودھ سے بنی اشیاء کے معتدل استعمال اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز سے پرہیز کرنے والے افراد 70 سال کی عمر تک کسی بڑے دائمی مرض سے محفوظ رہنے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اچھی خوراک لینے والے افراد میں امراض قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، اور فالج جیسے امراض لاحق ہونے...
    غزہ: فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل تھے،...
    کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ "میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا جائے"۔...
    ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔  بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔  سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن  خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے  کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
    ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...
    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔میٹھی عید پر...
     ویب ڈیسک:سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے جاتی عمرہ ،وزیراعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔  جمعیت علمایے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے عید لفطر کے موقع پر نماز عید کا خطبہ اپنے آبائی گاوں عبدلخیل، ڈیرہ اسماعیل خان میں دیا.  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ، قصور میں ادا کی۔  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان...
    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہیں، ان کی فیملیز بھی قوم کی محسن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ کوئی مطالبہ یا کوئی عذر دہشت گردی کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں، دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہو گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے...
    ویب ڈیسک:ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔   شہر شہر مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔   نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری  اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔ کراچی میں گرو مندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد المعروف گول مسجد ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے،...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہیں جا سکے۔ اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا  تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہیں ہو سکے۔ جیل ذرائع...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم  نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...
    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...
    یوٹاہ پہلی امریکی ریاست بن گئی جہاں تمام سرکاری اسکولوں اور سرکاری عمارتوں پر ایل جی بی ٹی کیو پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد بل کو قانون کی میں بدل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان یوٹاہ حکومت کی جانب سے ’ایل جی بی ٹی کیو‘ پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد گورنر اسپینسر کاکس نے بل کو قانون میں تبدیل کر دیا۔گورنر نے اس بل کو بھی ویٹو نہیں کیا، جو یوٹاہ ہاؤس اور سینیٹ دونوں سے منظور ہوا اور اب 7 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں گورنر کی جانب سے قانون سازوں کو لکھے گئے ایک خط میں واضح...
    عید کا روز ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان گھرانوں میں خوشیوں بھرا دن۔ ایک ایسا دن جس کی مسرتوں کا سارا برس انتظار رہتا ہے۔ لڑکیاں، بالیاں ہیں تو مہندی کے رنگ میں کھیل رہی ہیں۔ گھر گھر میں مسرتوں کی چوڑیاں کھنک رہی ہیں۔ نوجوان نیا لباس  زیب تن کیے مسجد کی جانب رواں دواں ہیں۔ بزرگوں کے ہاتھ دعا کے لیے فضا میں بلند ہیں۔ خواتین پکوان بنا رہی ہیں۔ مہمان آ رہے ہیں۔ عید سلامت کا شور پڑ رہا ہے۔ جو عید منا رہے ہیں انہیں لگتا ہے آج ساری دنیا خوشی سے رقص کر رہی ہے۔ سب لوگ ہی  محبت سے گلے مل رہے ہیں۔  محبتوں میں چاہتوں کا وفور شامل ہو رہا ہے کیونکہ آج...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے عمران خان جیل میں ہیں۔ توشہ خانہ کیس کی سزا تو معطل ہو گئی تھی تاہم عمران خان کے خلاف مختلف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں اور کچھ میں سزائیں بھی ہو چکی ہیں، ایک کیس میں ضمانت منظور ہو بھی جائے تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف کیسز کے ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے حکومت سے مذاکرات کیے، احتجاج کیے، دھرنے دیے لیکن عمران خان کی رہائی...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں ۔اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ کراچی میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، مکرانی مسجد، کھتری مسجد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد...
    انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ انٹری دی ہے۔ رنویر الہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگی۔ رنویر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں۔ لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔ رنویر نے ان لوگوں سے...
    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوگا۔کراچی میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، مکرانی مسجد، کھتری مسجد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد...
    کراچی: دورہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر پر سجنے سے رہ گیا،آل راؤنڈر کو ٹی 20 میں اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز بورڈ حکام  کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرتے وقت پی سی بی نے پانچوں مینٹورز سرفراز احمد، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مصباح الحق اور شعیب ملک سے بھی مشاورت کی تھی۔  اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جب بعض ماہرین نے مینٹورز پر سوال اٹھائے تو انھوں نے اپنی صفائی میں کہا تھا کہ پلیئرز سلیکشن میں ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: عثمان خان انجری کا شکار،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے  نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  رانا ثنا اللّٰہ نے کہا سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہمیں اکھٹے ہو کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور...
    ’’دیکھو اگر تم کو جلدی قومی ٹیم میں آنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ ’’دیکھو اگر تم کو کم بیک کرنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ جب کسی نوجوان کرکٹر کو کوئی ایسا سابق کپتان ایسی پیشکش کرے جو اچھی ساکھ کا مالک بھی ہو تو وہ کیسے انکار کر سکتا ہے، پھر اس کے سامنے کئی دیگر پلیئرز کی مثالیں بھی موجود ہوں تب تو ناں کہنے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں رہتی۔ یہ کسی ایک کمپنی کے ساتھ نہیں ہے ماضی میں دوسرے بھی یہی کرتے رہے، چند برس قبل پاکستان کرکٹ میں ایجنٹس کا کوئی تصور نہ تھا لیکن جب کرکٹ میں پیسہ آیا تو دیگر ممالک کے...
    وقت کم اور مقابلہ سخت، صبح عید سے پہلے چاند رات آ گئی، چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔خواتین کی میچنگ چوڑیوں اور جیولری کی تلاش جاری ہے، تو کہیں جوتے اور دیگر لوازمات کی خریداری ہورہی ہے۔خواتین سجنے سنورنے اور مہندی لگوانے میں مصروف ہیں تو مرد حضرات بھی سیلونز جا پہنچے ہیں۔کہیں خوشبو تو کہیں صبح کے لیے میٹھے کی خریداریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند...
    اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی حکومت دوسروں پر تنقید کے بجائے مسلمانوں سمیت اپنی تمام...
    لاہور: پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔ جرگہ کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں گزارے ہیں۔ پاکستان میں جو پیار،عزت ،احترام ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم  حکومت پاکستان سے اپیل کرتے...
    جنگ گروپ کے سابق چیئرمین، پبلشر اور اخبار جہاں کے سابق منیجنگ ایڈیٹر میر جاوید الرحمٰن کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔16 اگست 1946 کو میر صحافت، میر خلیل الرحمٰن کے گھر پیدا ہونے والے میر جاوید الرحمٰن ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، اُن کی صحافتی زندگی نصف صدی سے زائد تھی۔میر جاوید الرحمٰن کے تعاون و رہنمائی سے ”جنگ گروپ“ پاکستان کا معتبر ادارہ بنا۔ ان میں جنگ، دی نیوز، عوام، انقلاب، جیو نیٹ ورک، اخبار جہاں اور میگ شامل ہیں۔ اخبارِ جہاں کو ہفت روزہ شماروں میں ممتاز مقام ملا۔اُنہوں نے اپنے والد کے ویژن اور صحافتی ورثے کو شاندار انداز میں آگے بڑھایا۔ وہ ساری زندگی اُصولوں کی صحافت کے علمبردار رہے، اُن کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا دن اخوت، ہمدردی، شکر گزاری اور خوشی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگووزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ...
    فوٹو: آن لائن کراچی کے علاقے  کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتش گیر گیس پھیل سکتی ہے۔ آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔کورنگی کراسنگ میں لگی آگ پر 2 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے سے گریز کریں، گیس کی مقدار محدود ہوئی، تو آگ تین سے چار دن میں خود بجھ جائے گی۔سینئر فائر ایکسپرٹ و سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام متعلقہ کمپنیوں اور ایجنسیوں نے تصدیق کی...
    فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے کورنگی میں 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہیں جا سکی، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں، پی پی ایل کے ماہرین آگ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو  اللہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔  "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ این بی سی نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسی بمباری کی جائے گی جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں:’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو بمباری ہو گی۔ انہوں نے ایران پر ’ثانوی محصولات‘ لگانے کے امکان کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین کے حکام فی الحال ’بات چیت‘ کر رہے ہیں، حالانکہ...
    بلوچستان حد درجہ خوبصورت علاقہ ہے۔ لوگ ‘ بہترین اخلاق اور رواداری میں گندھے ہوئے ہیں۔ سول سروس کے طویل سفر میں‘ تین برس بلوچستان رہنے کا موقع ملا، اور میں اسے اپنی خوش قسمتی گردانتا ہوں۔ 1998میں جب پنجاب سے بلوچستان رپورٹ کرنے کا حکم ملا۔ تو دل میں عجیب و غریب وسوسے تھے۔ اجنبی علاقہ ‘ زبان کا فرق اور رہن سہن میں شدید فرق، مگر تمام وسوے غلط ثابت ہوئے۔ ایک بات عرض کرتا چلوں۔ سول سروس میں ایک ادنیٰ سا رجحان ہے، جب کسی افسر سے صوبائی حکومت ناراض ہو جاتی ہے تو اسے بطورسزا بلوچستان بھجوا دیا جاتا ہے۔ ویسے یہ سزا اکثر افسروں کو راس آ جاتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ باقی...
    پاکستان کا بحران غیر معمولی ہے۔اس غیرمعمولی صورتحال کا نہ صرف ہمیں گہرائی سے ادراک ہونا درکار ہے بلکہ جو بھی حکمت عملی اختیار کی جائے اس میں بھی طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ حکمت عملی کو بھی ہر صورت برتری حاصل ہونی چاہیے۔جو بھی بحران ہے وہ محض آج کا پیدا کردہ نہیں ہے بلکہ اس بحران تک پہنچنے میں ہمیں کئی دہائیاں لگی ہیں اور اس میں تمام ہی حکومتوں سمیت دیگر فریقین بھی برابر کے حصہ دار ہیں۔ موجودہ حالات پاکستان کے اسٹیک ہولڈرز سے ایک ذمے دار کردار کی توقع رکھتے ہیں۔کیونکہ اگر ہم نے اپنے معاملات میں درست سمت میں درستگی نہ کی تو اس سے معاملات اور زیادہ بگاڑ کا شکار ہو سکتے۔...
    شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی حالات کے مطابق ردوبدل عمومی طور پرہمارے یہاں ہر ماہ میں دوبار یعنی یکم اورپندرہ تاریخ کو کیاجاتاہے لیکن اس بار 28مارچ کی شام کو ہی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا خطیر ریلیف دے کر عوام کی عید کی خوشیوں کودوبالا کردیا ۔ گزشتہ پندرواڑے کو یعنی پہلی مارچ کو جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورسستی ہوگئی تھیں تو اس نے یہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے خزانے میں منتقل کردیا تھا۔ جو دس روپے کا ریلیف عوام کو ملناچاہیے تھا وہ لیوی کی مد میں اضافہ کرکے اپنی جھولی میں ڈال دیا۔یہ لیوی جو پہلے ہی بہت زیادہ تھی یعنی 60 روپے فی لٹر اسے 70روپے...
    بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاک فوج نے برق رفتاری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔ 17 روز کے وقفے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم دہشت گردی کے واقعات میں تادم تحریر کوئی کمی نہیں آئی۔ چار روز پیشتر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل بم نصب کرکے دھماکا کیا جس سے تین افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلمت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔...
    غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں کی بلکہ اس کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ہزاروں فلسطینی نوجوان ، بوڑھے، خواتین اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کے محاصرے کی وجہ سے وہاں موجود شہری قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جب کہ مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت کی خبریں آرہی ہیں لیکن کوئی عملی شکل تاحال سامنے نہیں آئی  ہے۔ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔  افسوس کا مقام ہے کہ یہ حملے اس دوران ہو رہے ہیں...
    رمضان ہوئے رخصت اور شروع ہُوا ہمارا امتحان، اور وہ یہ کہ جس تربیت نفس سے ہم رمضان الکریم میں گزرے اب اس پر اس کی روح کے ساتھ بہ توفیق الہی عمل پیرا رہیں گے، ان شاء اﷲ۔ آج یکم شوال یعنی آج عیدالفطر کا یوم تشکر ہے۔ سب سے پہلے عید کی مبارک باد قبول کیجیے، اﷲ تعالی آپ کے روزے، تراویح، شب بیداری، زکوۃ ، خیرات، انفاق، عطیات اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور آپ کو اس کا دنیا و آخرت میں اجر عظیم عنایت فرمائے۔ آمین سال میں چند ایام جشن، تہوار اور عید کے طور پر دنیا کی تمام اقوام و مذاہب میں منائے جاتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے...
    بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے مسرت آمیز موقع پر بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کی ساعتوں کی قدر کی اور اپنی روح کی طمانیت کا نظم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشی اور اللہ کے احسان...
    اسلام ٹائمز: ڈیموکریٹس، امریکی نوجوانوں اور غیر سفید فام کمیونٹیز کے رویوں میں تبدیلی فلسطینی کاز کے لیے ایک بنیادی اور امید افزا رجحان ہے۔ یہ تبدیلیاں فلسطینی عوام کی مزاحمت، آزاد میڈیا کے انکشافات، بین الاقوامی سطح پر یکجہتی کی سرگرمیوں اور خود قابض حکومت کے نہتے عوام کے خلاف جرائم کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ خصوصی رپورٹ: حالیہ تحقیق اور معتبر رائے شماری مسئلہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے حوالے سے امریکی رائے عامہ میں نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ غاصب صیہونی ریاست کے حامی تجزیہ کاروں کو جس چیز کی گہری تشویش ہے وہ امریکی معاشرے میں روایتی طور پر موجود حامی پاور بیسز میں کمی کا رجحان ہے۔ مچل بارڈ جیسے صیہونی تجزیہ کاروں نے...
    ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ...
    شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی، جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ مبارک رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو، جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700 روپے اور بکرے کا گوشت 2800 روپے فروخت کیا گیا۔ عید کے خصوصی پکوانوں کیلئے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔ شہر میں لہسن ادرک 600 سے 700 روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی، جبکہ ہرے مصالحہ جات...
    پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
    سی این این کی رپورٹ کے مطابق یورپ آخرکار اس حقیقت سے بیدار ہوگیا کہ اسے اپنے دفاعی نظام کا خود خیال رکھنا ہے۔ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں نے یورپیوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ تحفظ کے لیے ہمیشہ امریکا پر انحصار نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں کے بعد پورے یورپ کی افواج متحرک ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات یورپ کے لیے ایک جاگنے کی کال تھی۔ اس نے ظاہر کیا کہ روس کی جارحیت کے خلاف اپنے اتحادیوں کی حمایت کے لیے امریکہ کے عزم کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس واقعہ نے امریکہ اور یورپ کے درمیان تعلق کو نقصان...
    WASHINGTON: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے ہمارے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کیا تو بم باری ہوگی اور تہران پر ثانوی ٹیرف بھی عائد ہوں گے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی اور ایرانی عہدیدار مذاکرات کر رہے تھے لیکن بارآور ثابت نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو پھر بم باری ہوگی لیکن ایک موقع ہے، اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو میں 4 سال پہلے کی طرح ثانوی ٹیرف عائد کردوں گا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 کے دوران اپنے دور صدارت میں ایران...
    سٹی42: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کبھی دہشتگردوں کا حملہ نہ ہونے کی بحث کے دوران اچانک عمر ایوب نے عید کے دنوں میں کسی سے عید نہ ملنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمر ایوب نے مبینہ سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری  عمر ایوب نےعید ک اپنے گھر پر گزارنے اور کہیں نہ آنے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ...
    زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں ہم صرف زبان سے ادا کرتے ہیں، مگر ان کی اصل روح اور حقیقت سے غافل رہتے ہیں۔ انسان ہمیشہ سے ظاہری چیزوں سے متاثر ہوتا آیا ہے۔ جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے اس کا چہرہ، لباس، اندازِ گفتگو اور رویہ دیکھتے ہیں۔ اگر کوئی میٹھی بات کرے، خوش اخلاق ہو، اور مذہبی نظر آئے تو ہم اسے نیک تصور کر لیتے ہیں، اور اگر کوئی بے تکلف ہو، جدید لباس پہنے یا دنیاوی باتیں کرے، تو ہم اسے عام دنیا دار سمجھتے ہیں۔ لیکن کیا ظاہر ہمیشہ حقیقت کی درست عکاسی کرتا ہے؟ ہمارے ہاں دینداری کا جو تصور عام ہے، وہ زیادہ تر ظاہری عبادات...
    عید کے موقع پر دلکش اور ترو تازہ نظر آنے کے لیے نوجوان لڑکوں نے بھی مردانہ سیلون کا رخ کرلیا، شہر کے تمام سیلونز میں صبح سے گاہکوں کا رش لگ گیا، سیلون مالکان اور کاریگروں نے عید سے پہلے عیدی وصول کرنا شروع کردی۔ حجاموں نے حجامت کے ساتھ سروس چارجز کے ساتھ عیدی بھی شامل کردی گئی، کٹنگ، فیشل، ویکس کرانے والے نوجوانوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اچھی ٹپ اور عیدی دینے والے گاہکوں کے لیے خصوصی سروس، چلتے پھرتے گاہکوں سے معذرت کرلی گئی۔ اتوار کے روز چاند رات سے قبل ہی نوجوانوں نے مردانہ سیلون کا رخ کیا۔ شہر بھر میں مردانہ سیلون پر صبح سے گاہکوں کا رش لگا رہا جو چاند رات کو صبح تک...
     پاکستان کے اوپننگ بیٹر عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ اوپننگ بیٹر عثمان خان جمعہ کو نیپئر کے میکلین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ ایم آر آئی اسکین نے کم درجے کے آنسو کی تصدیق کی ہے، اس انجری کے سبب اب عثمان 2 اپریل کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی وقت کم اور مقابلہ سخت کی مصداق بازاروں میں رش لگ گیا۔کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔
    سیدہ تحسین عابدی، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کےلیے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل پارا چنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے، صوبائی حکومت تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کوہاٹ امن...
    وفاقی وزیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو بغیر دلیل کے پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پر حملہ آور ہیں اور ایسا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے سندھ کے حقوق پر کوئی حملہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس سے سندھ کا نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بہاولنگر موٹروے بھی بنے گی۔ اور ملتان سے سکھر موٹروے بھی نون لیگ کے دور میں...
    پشاور: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورت حال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏‎‏‎اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی طن عزیز اور دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں ،بزرگ اور بچے  دکھ اور تکلیف میں ہیں، انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/ یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
    عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورتحال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے، ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ...
    حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے تحت امریکا اور اسرائیل کے ایڈن الیگزینڈر سمیت 5 یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیا نے 2روز قبل پیش کی گئی تجویز کی منظوری کے بعد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے ہفتے کی شب کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے ثالثوں کو امریکاہ کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ جوابی تجویز سے آگاہ کر دیا ہے۔ حماس کے رہنما نے...
    وزیرداخلہ باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر...
    میرواعظ کشمیر نے امید ظاہر کی تھی کہ حکام کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹیں پیدا نہیں کرینگے اور لوگوں کے مذہبی جذبات و حقوق کا احترام کرتے ہوئے عیدگاہ میں نماز عید کے انعقاد کو آسان بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تعمیراتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں واقع عیدگاہ میں عیدالفطر کی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اعلان کیا کہ عیدگاہ میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے وہاں عید کی نماز نہیں ہوگی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ "جنگ " کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔عوام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) خانہ جنگی کے باعث بدحال ملک میانمار میں کئی رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دونوں ممالک میں زلزلے کے آفٹر شاکس اب بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو میانمار کے شہر منڈالے میں 5.1 کی شدت کے زلزلےکا ایک بڑا ضمنی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ میانمار کے پڑوسی ممالک نے امدادی سامان اور ریسکیو اہلکار وہاں بھیج رکھے ہیں جب ملک کے فوجی حکمرانوں نے بھی اس قدرتی آفت سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے مدد کی درخواست کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس نے...
    سٹی42: شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع ہے" کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے مومنین نے یہ روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔ لاہور اور  پاکستان بھر  کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل کی جا رہی ہیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس مقدس مہینے کے دوران اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر کے رحمتِ الٰہی کی استدعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کے لئے بھی خصوصی...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل - پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سنجیدہ اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت...
    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوک راسموسن نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے بیان پر کہا ہے کہ انکا ملک گرین لینڈ میں سکیورٹی کو بہتر کرنے کیلئے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بزور طاقت گرین لینڈ ضم کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ڈنمارک کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوک راسموسن نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا ملک گرین لینڈ میں سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم امریکا کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ہر وقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) شمالی یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسپیکٹرم (Spectrum) نامی یہ راکٹ خلائی سفر کے شعبے کی ایک جرمن اسٹارٹ اپ کمپنی ایزار ایروسپیس (Isar Aerospace) نے تیار کیا تھا۔ اس خلائی راکٹ کو ٹیک آف کیے ہوئے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اس کے اطراف سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکٹ واپس زمین پر گرتے ہوئے ایک زور دار دھماکے کے ساتھ کریش کر گیا۔ سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول یہ راکٹ، جس کا سفر جرمنی اور ناروے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، آرکٹک کے علاقے...
    سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک...
    پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے عید منائی جائیگی۔ یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخیبر کے اعلان کے مطابق شوال 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رمضان المبارک اختتام کو پہنچا، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر منائی جائیگی۔ آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے...