WE News:
2025-04-01@19:38:11 GMT

کیا عید کے بعد عمران خان کی رہائی ممکن ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

کیا عید کے بعد عمران خان کی رہائی ممکن ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے عمران خان جیل میں ہیں۔ توشہ خانہ کیس کی سزا تو معطل ہو گئی تھی تاہم عمران خان کے خلاف مختلف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں اور کچھ میں سزائیں بھی ہو چکی ہیں، ایک کیس میں ضمانت منظور ہو بھی جائے تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف کیسز کے ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے حکومت سے مذاکرات کیے، احتجاج کیے، دھرنے دیے لیکن عمران خان کی رہائی نہ ہو سکی۔ مختلف اوقات میں یہ کہا گیا کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور عمران خان رہا ہو جائیں گے، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ وی نیوز نے مختلف تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عید کے بعد عمران خان کی رہائی ممکن ہے۔

رہائی کے حوالے سے کہنا بہت مشکل ہے

سینیئر تجزیہ کار ابصار عالم نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ عید کے بعد عمران خان کی رہائی اور سکے گی۔ اس وقت عمران خان کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہے اور جن مقدمات میں ان کو سزائے ہوئی ہیں ان کے خلاف اپیل بھی دائر ہو چکی ہے، لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ ان اپیلوں پر سماعت کب ہوتی ہے۔

فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا ہے اس سے پی ٹی آئی کے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں، جو کہ یہ واضح کرتا ہے کہ عمران خان کی رہائی مستقبل قریب میں نہیں ہونے والی، حکومت کے ساتھ معاملات حل کرانا اب پی ٹی آئی کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی

سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی عید کے فوری بعد یا اگلے آئندہ کچھ مہینوں میں ہوتی نظر نہیں آرہی۔ اس وقت جو صورتحال ہے مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی رہائی سے متعلق یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ رہائی موجودہ حکومت کے ختم ہونے تک بھی نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کا اہم دورہ سعودی عرب، امریکا نے پی ٹی آئی کو جھنڈی دکھادی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بھی عمران خان کی رہائی کے لیے کوشاں ہے لیکن وہ سب کچھ کر بھی چکی ہے، لیکن پھر بھی عمران خان کی رہائی نہیں ہو سکی ہے۔ اس وقت جو سیاسی فضا ہے اس میں عمران خان کی رہائی دور دور تک نظر نہیں آ رہی۔

پی ٹی آئی انتہائی مایوس نظر آرہی ہے

سینیئر صحافی احمد ولید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی عید سے پہلے یا عید کے بعد کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی بھی اس معاملے پر انتہائی مایوس نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر حکومت پر پریشر ڈالے اور عمران خان کی رہائی ہو سکے، لیکن اپوزیشن بھی اس معاملے میں ابھی زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

پہلے اپوزیشن کو منانا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اپوزیشن کی بڑی پارٹی جمعیت علما اسلام سے بھی اختلافات ہے، جو کہ ابھی تک دور نہیں ہوئے۔ عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے پہلے اپوزیشن کو منا کر اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابصارعالم احمدولید اسٹیبلشمنٹ انصارعباسی پی ٹی آئی رہائی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابصارعالم احمدولید اسٹیبلشمنٹ پی ٹی ا ئی رہائی کہ عمران خان کی رہائی عمران خان کی رہائی کے کی رہائی کے لیے نظر نہیں ا عید کے بعد ان کے خلاف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکے

بانی پی ٹی آئی عمران خان— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔

راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔

جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے
  • عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بیرسٹر سیف کیخلاف نعرے
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے
  • عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکے
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی
  • عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟