Express News:
2025-04-01@14:49:43 GMT

بلاول بھٹو کی ثالثی

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاک فوج نے برق رفتاری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔ 17 روز کے وقفے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم دہشت گردی کے واقعات میں تادم تحریر کوئی کمی نہیں آئی۔

چار روز پیشتر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل بم نصب کرکے دھماکا کیا جس سے تین افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلمت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔

گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں سوار 6 مسافروں کو جو ایران سے واپس کراچی جا رہے تھے، شناختی کارڈ چیک کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ بعدازاں فائرنگ کرکے انھیں قتل کر دیا۔ کچ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کر دیا جو ایک رہائشی کوارٹر پر گرے جس سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے زخمی ہوگئے۔ مستونگ کے علاقے میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اے ایس آئی جاں بحق اور اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ نامعلوم مسلح افراد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 ڈرائیوروں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شرپسند عناصر کے وطن دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملک کا اہم ترین صوبہ جوکہ معدنی ذخائر سے مالا مال ہے، بلوچستان میں ضلع چاغی کے مقام پر ریکوڈک منصوبے کے تحت دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر ہیں۔ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کی ضامن ہے۔

وطن دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ بلوچستان ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔ یہاں کے عوام کی غربت، محرومیوں، استحصال اور بالخصوص نوجوانوں میں پھیلتی ہوئی مایوسی، بددلی اور بے چینی کی ایک طویل داستان ہے۔ بلوچستان کی آواز کو سننے، ان کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے بجائے ان کی پکار کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی جس سے نفرتوں اور بغاوتوں نے جنم لیا۔

بلوچ سرداروں اور وہاں کی سیاسی قیادت نے اپنے مخصوص مفادات کے تحفظ کی خاطر غریب بلوچوں کی محرومیوں میں اضافے کا سامان کیا جس کے نتیجے میں نوجوان نسل میں باغیانہ قیادت نے جگہ بنا کر پرورش پائی اور وطن دشمن عناصر بالخصوص بھارت نے جو اول دن سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے اور اپنی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ پھر طالبان کے جنم نے بلوچستان میں ایک نئی صورت حال کو پروان چڑھایا جس نے بلوچستان کے حالات کو دوآتشہ کر دیا۔ نتیجتاً آج کا بلوچستان بارود کی بو سے آلودہ ہو چکا ہے۔ امن تباہ اور حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔

حکومت اور پاک فوج باہمی اشتراک عمل سے بلوچستان میں امن قائم کرنے، دہشت گردی کے خاتمے اور فتنہ الخوارج کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ چند روز پیشتر اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی۔ یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ جب تک ملک کی جملہ سیاسی قیادت مل کر اتفاق رائے سے دہشت گردوں کے خلاف ’’ایکشن پلان ‘‘ مرتب نہیں کرے گی اور اس پر اخلاص نیت سے عمل درآمد نہیں ہوگا تو نہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، نہ امن ہوگا، نہ معاشی سیاسی استحکام ہوگا اور نہ ہی کسی صوبے میں حکومتی رٹ قائم ہوگی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ملک بھر کے سیاسی، صحافتی اور عوامی حلقوں میں محسوس کیا گیا۔ دانش ور طبقے اور صائب الرائے حلقوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ’’آن بورڈ‘‘ لینے کے لیے حکومت پر ایک اخلاقی دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اس کی شرکت کے بغیر کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف ممکنہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اس پس منظر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خود آگے بڑھ کر حکومت پی ٹی آئی میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے پر آمادہ ہو تو وہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ بلاشبہ بلاول بھٹو اس وقت ایک متحرک اور فعال سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے مولانا فضل الرحمن کو ’’آن بورڈ‘‘ لینے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک سرگرم اور فعال کردار ادا کیا تھا اور انھی کاوشوں سے مولانا 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر آمادہ ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو کا اگلا ہدف پی ٹی آئی کو حکومتی خواہش کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر آمادہ کرنا اور حکومت اپوزیشن تلخیوں و فاصلوں کو کم کرنے میں اپنا ثالثی کردار ادا کرنا ہے۔ مبصرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق بلاول بھٹو کے لیے یہ ’’ثالثی‘‘ ایک مشکل ترین چیلنج ہے کیوں کہ حکومت پی ٹی آئی کے درمیان فاصلوں کی خلیج بہت گہری ہے، دونوں فریق معاملات کے حل کے حوالے سے اپنے اپنے غیر لچکدار اور سخت گیر موقف کے باعث ایک دوسرے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو تحریک انصاف کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے اور یقین دہانیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی اور پھر قومی سلامتی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس بلانے میں کوئی حرج نہیں تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی سے ’’ثالثی کردار‘‘ ادا کرنے کا کوئی باضابطہ اشارہ نہیں ملا۔ مبصرین و تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے اور حکومت کے غیر لچکدار موقف کے باعث بلاول بھٹو کی ثالثی کے رنگ لانے کے امکانات معدوم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی بلوچستان میں دہشت گردی کے بلاول بھٹو پی ٹی آئی کے خلاف کے لیے کر دیا

پڑھیں:

سیاسی رہنماؤں میں سے عید الفطر کی نماز کس نے کہاں ادا کی؟

 ویب ڈیسک:سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے جاتی عمرہ ،وزیراعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔

 جمعیت علمایے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے عید لفطر کے موقع پر نماز عید کا خطبہ اپنے آبائی گاوں عبدلخیل، ڈیرہ اسماعیل خان میں دیا.

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

 پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ، قصور میں ادا کی۔

 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

 وزیراعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر خیبر پختونخوا فیصؒ کریم کنڈی نے نماز عید کی ادائیگی کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں عید کی نماز ادا کی۔

لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 

 نماز کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 انہوں نے مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کے مزار پر بھی پھول چڑھائے اور شہدائے جمہوریت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملکی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کا حقیقی حل
  • سیاسی رہنماؤں میں سے عید الفطر کی نماز کس نے کہاں ادا کی؟
  • دہشت گردوں کے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہو گی، رانا ثنا
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت  
  • ریاستی بحران اور سیاسی حکمت عملیاں
  • دہشت گردی اور صوبے
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول