چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے عید منائی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخیبر کے اعلان کے مطابق شوال 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رمضان المبارک اختتام کو پہنچا، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر منائی جائیگی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔
ایران، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چاند رمضان رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر مفتی عبدالخبیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاند رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر مفتی عبدالخبیر عید الفطر
پڑھیں:
شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی
اسلام آباد:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔
قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی پریس کانفرنس، چاند نظر آنے کا اعلان
Tagsپاکستان