آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا جائزہ لینے فیصل مسجد پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلیے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلیے 5 سو اہلکار تعینات ہیں۔
پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
مفتی منیب الرحمٰن نے اہل کراچی کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فیڈرل بی ایریا عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے کی دعوت دی تھی جہاں ان کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
ملک کی سالمیت اوراستحکام کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،وزیراعظم شہبازشریف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عید الفطر کی اسلام ا باد
پڑھیں:
فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر صبح 7:30بجے ادا کی جائے گی
اسلام آباد: فیصل مسجد میں نمازِ عیدالفطر صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، دعوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نمازِ عید کی امامت کریں گے اور خطابِ عیدالفطر پیش کریں گے۔نماز کے بعد ملکی سلامتی، امن اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
Post Views: 1