ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو ایم دور میں کراچی کے ہر دفتر، ہر گلی میں خوف اور دہشت کی فضا تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ کراچی کے عوام ان کی حقیقت جان چکے اور نفرت، تعصب کی سیاست کو مسترد کر چکے، حکومت سندھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور ترقیاتی کام نظر آ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بن رہے ہیں والے ا ج نے کہا ایم کی کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بیرسٹر سیف کیخلاف نعرے

قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف  نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سے اسلامی ملکوں کے سفیروں، ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی
  • بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بیرسٹر سیف کیخلاف نعرے
  • اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے امن کے علمبردار بن رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی  لاوارث شہر: حافظ نعیم 
  • بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں،پاکستان
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم