Express News:
2025-04-01@14:47:22 GMT

فلسطینیوں کا مستقبل؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں کی بلکہ اس کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ہزاروں فلسطینی نوجوان ، بوڑھے، خواتین اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کے محاصرے کی وجہ سے وہاں موجود شہری قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جب کہ مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت کی خبریں آرہی ہیں لیکن کوئی عملی شکل تاحال سامنے نہیں آئی  ہے۔ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

 افسوس کا مقام ہے کہ یہ حملے اس دوران ہو رہے ہیں جب اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی ہے۔ اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل نہتے فلسطینیوں نسل کشی کررہا ہے، ان سنگین ترین انسانیت سوز مظالم کی مثال نہیں ملتی۔ اقوام متحدہ کے مطابق 80 فیصد امدادی سرگرمیاں معطل ہیں، خوراک اور ادویات کا چند دن کا اسٹاک رہ گیا، اس سے انسانی المیہ بدترین صورت اختیار کر گیا ہے۔ لیکن عالمی طاقتیں مصلحت آمیز پالیسی پر عمل پیرا ہیں، برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ضرور طلب کرلیا گیا ہے لیکن پہلے بھی ایسے اجلاس ہو چکے ہیں جن میں قراردادیں منظور ہوتی رہی ہیں لیکن ان کی بھی اسرائیل نے کبھی پروا نہیں کی۔

سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ارکان ہیں، ہر رکن کو ویٹو کا اختیار ہے۔ان قرارداوں کو اکثر امریکا ویٹو کردیتا ہے، یوں ساری مشق رائیگاں چلی جاتی ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی ضرور موجود ہے، وہ اسرائیل کے حوالے سے اجلاس تو کرتی ہے جو نشستند، گفتند اور برخاستند سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ اس دوران جب فلسطینی اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں، امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور اقدام کیا ہے۔ فلسطین کی حمایت کرنے والے 300 غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

 دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟ یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کس کی پشت پناہی کے باعث فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں ہے، دراصل اسرائیل سے امریکا ایک بڑی قوت ہے جس کے پاس وسائل بھی اور اثر و رسوخ بھی جسے وہ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو بچا لیتا ہے، اگر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد کی بات کی جائے تو وہاں بھی امریکا اسے ویٹو کردیتا ہے۔ جب بڑی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کے تحت کچھ ملکوں کو بلاجواز تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو اس سے طاقت کا توازن بگڑ جاتا ہے جنھیں درست کرنا آسان نہیں ہوتا، امریکا کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہر لمحے اسرائیل کا دفاع کرتا ہے، اس کی وجوہات جو بھی ہیں وہ اپنی جگہ لیکن امریکا کو انصاف سے کام لینا چاہیے۔

بہرحال حالیہ اسرائیلی دہشت گردی ہو یا پھر ماضی کی اس کے سنگین نتائج اسرائیل سمیت ان تمام ممالک کو بھگتنے پڑیں گے جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا کا ایک ایسا نقشہ پیش کیا تھا جس میں فلسطین کا کوئی وجود نہیں دکھایا گیا، اس میں ان کے ارادے کو ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کے عزائم کچھ اچھے نظر نہیں آرہے، صدر ٹرمپ نے آتے ہی جہاں اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کردی ہے وہیں یہ اعلان بھی کردیا کہ غزہ ایک جدید ترین بین الاقوامی سطح کا شہر ہوگا جہاں آنے والے اسرائیل کے خوابوں کی تکمیل کریں گے، اس کے علاوہ امریکی صدر نے اسرائیلی قیادت کو ہر قسم کی تفتیش سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک عالمی ادارے کی مُشکیں بھی کس دی ہیں تاکہ کوئی عالمی ادارہ اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے دیگر حامیوں کو گرفتار کرسکے نہ ہی بھیانک جنگی جرائم میں ملوث قرار دے کر قانون کے مطابق سزا سے ہم کنار کرسکے۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کی سرزمین کو ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی سمجھ رکھا ہے۔ عالمی قوانین امریکا کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ غزہ کے باسیوں کو بے گھر کر دیا جائے۔ جس طرح برطانیہ نے 1948میں اسرائیل کے یہودیوں کو فلسطینیوں کی سرزمین پر بسایا تھا۔ امریکا کے صدر ٹرمپ بھی اسی طرح غزہ کو ایک کالونی کی حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کو بھی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ صدرِ ٹرمپ نے وہ امریکی امداد بھی بند کر دی ہے جو دنیا کے پسماندہ ممالک کے دکھی اور مجبور انسانوں کی فلاح کے لیے استعمال کی جارہی تھی ۔یوں امریکا کی حالیہ پالیسی اسرائیل کے حق میں جارہی ہے۔

غزہ کا ممکنہ مستقبل کئی عوامل پر منحصر ہے، جن میں سیاسی، عسکری، معاشی اور انسانی صورتحال شامل ہے، اگر اسرائیل اپنی حالیہ جارحیت جاری رکھتا ہے تو وہ غزہ پر مکمل قبضہ کر سکتا ہے، جس کے بعد یا تو براہ راست اسرائیلی انتظام نافذ ہوگا یا کوئی کٹھ پتلی حکومت بنائی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس صورت میں فلسطینی مزاحمت برقرار رہ سکتی ہے، اور عالمی سطح پر شدید ردعمل آ سکتا ہے، اگر عالمی دباؤ بڑھتا ہے تو ایک ممکنہ حل یہ ہو سکتا ہے کہ غزہ کو کسی بین الاقوامی امن فورس کے تحت دے دیا جائے، جس میں عرب ممالک، اقوام متحدہ یا دیگر فریق شامل ہوں۔

اس سے انسانی بحران میں کمی آ سکتی ہے، مگر فلسطینی عوام کے مکمل حقوق کی بحالی کا مسئلہ جوں کا توں رہے گا۔ اگر فلسطینی مزاحمت جاری رہتی ہے تو اسرائیل کی کارروائیوں میں مزید شدت پیدا ہوسکتی ہے،حماس کے لیے یہ صورتحال مشکل ہوگی جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے بھی مشکلات بڑھ جائیں گی اور ممکن ہے کہ اس کا فلسطینی علاقوں پر کنٹرول ختم ہوجائے۔ فلسطینی قیادت کو عالمی اور علاقائی حمایت حاصل کرنا بھی مشکل ہوجائے گا ، اگر عالمی برادری اور عرب ممالک فلسطینی کاز کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں تو غزہ اور مغربی کنارے کو ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اسرائیل کی پالیسی اور امریکا و یورپ کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ امکان فی الحال کمزور نظر آتا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ اس برطرفی پراسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اس کی برطرفی کو اسرائیلی عدالت میں بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی حکومت کے اندر بھی چپقلش چل رہی ہے جب کہ عوام بھی نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔سچائی یہ ہے کہ غزہ میں جنگ، بمباری اور ناکہ بندی جاری مسلسل جاری ہے، فلسطینی شہری محصور ہیں جب کہ لاکھوں اپنے وطن سے ہجرت کرکے کیمپوں میں رہ رہے ہیں یا دوسرے ملکوں میں چلے گئے ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو بھی خالی کراکے یہاں کے فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں اور وہ اپنے ارادے پر تاحال قائم ہیں۔ یوں یہ علاقہ انسانیالمیوں کی مثال بن چکا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تو متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ حماس کا غزہ میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔ غزہ پر اسرائیل کی مضبوط گرفت نے مسلم ممالک کو مخمصے میں ڈال رکھا ہے۔فلسطنیوں کے لیے مستقبل میں لڑائی جاری رکھنا بہت مشکل ہے۔ لڑائی میں فلسطنیوں کا جانی و مالی نقصان حد سے زیادہ ہوا ہے، گزشتہ 15 مہینوں میں سوائے تباہی کے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی بھی اس قابل نہیں کہ وہ حماس کو راضی کرسکے یا غزہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ بین الاقوامی امن دستوں کی تعیناتی پر بات چیت ہوسکتی ہے، اس مقصد کے لیے بھی فلسطینی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور امریکا دیگر ممالک کو آمادہ کرنا پڑے گا۔

 حماس کے بہت سے تربیت یافتہ جنگجو مارے جا چکے ہیں، اگر جنگ جاری رہتی ہے تو اس کا مزید نقصان ہوسکتا ہے۔عالمی انصاف، پرامن بقائے باہمی اور ہم آہنگی ناگزیر ہے، اگر مصر، سعودی عرب، قطر اور دیگر عرب ممالک کوئی مضبوط موقف اختیار کرتے ہیں تو وہ کسی سفارتی حل کے ذریعے غزہ کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے لیے بہتر ہو سکتا ہے، مگر اس کا انحصار اسرائیل اور مغربی طاقتوں کے ردعمل پر ہو سکتا ہے۔ غزہ کا مستقبل کئی عالمی اور علاقائی عناصر سے جڑا ہوا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ فلسطینی اسٹیک ہولڈرز سب سے پہلے متحد ہوجائیں، اس کے بعد عرب ممالک کے لیے کسی ایک حل پر متفق ہونا آسان ہوجائے گا ۔ اسرائیل کی حکومت پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ میں اسرائیل اسرائیل کے اسرائیل کی نیتن یاہو عرب ممالک ہے کہ غزہ ممالک کو ہے کہ اس چکے ہیں سکتا ہے کے لیے گیا ہے کر دیا ہیں جب غزہ کا

پڑھیں:

امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

آذرئیجان کی پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش 

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

معاون خصوصی برائے خارجہ امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چین پر اعتماد ہی مستقبل کی جیت ہے، چینی میڈیا
  • نیتن یاہو کی حماس کو غزہ چھوڑنے کی مشروط پیشکش
  • صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
  • بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے، طارق فاطمی
  • امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی
  • میرپورخاص میں یوم القدس کی مرکزی ریلی، اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج
  • غزہ میں مغربی لبرل ازم کا جنازہ