بھارتی حکومت نے ایک بار پھر جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں مسلمان مذہبی جوش وجذبے اور پوری آزادی کے ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو سرینگر شہر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز صبح 10بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور ساتھ ہی قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کی طرح نماز عید کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ پاکستان کے ساتھ عید منانے کی روایت جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی رشتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم مقبوضہ علاقے میں عید کی خوشیاں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے عائد کی گئی سخت پابندیوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ غیر کشمیری فرقہ پرست لیفٹننٹ گورنرمنوج منہاس کی سربراہی میں بی جے پی حکومت نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عید کی نماز پر پابندی عائد کر دی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جو جامع مسجد کے سربراہ بھی ہیں، نماز عید کی امامت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس، انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز کی ادائیگی پر مسلسل پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو مسلمانون کی مذہبی آزادیوں اور حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ بھارتی فورسز نے عیدالفطر کے موقع پر بھی پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے لئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاری تعداد میں تعینات کر رکھا ہے اور علاقے میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمرفاروق نے سرینگر سے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ کو عیدالفطر کی نماز کے لیے بند کرنے اور میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کرنے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ قدم انتہائی تکلیف دہ اور مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں اور یہ عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر احمد، ڈاکٹر حمید فیاض، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیری بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس جامع مسجد سرینگر اور جامع مسجد اور عیدگاہ حریت کانفرنس کے اور عیدگاہ میں نماز عید کی کی تاریخی میر واعظ کی اجازت کی نماز
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر کی اہم مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
اسلام آباد کی مختلف بڑی مساجد میں نماز عید کے اوقات
فیصل مسجد میں عید کی نماز 7:30 پرادا کی جائے گی، جبکہ لال مسجد میں نماز عید 7:30 پر ادا کی جائے گی، جامع مسجد فیضان مدینہ جی الیون میں عید نماز صبح 9 بجے ہوگی، جامع مسجد المجبتی سیکٹر میں عید کی نماز 7:30 پر ہوگی۔
راولپنڈی میں نماز عید الفطر
لیاقت باغ میں عید کی نماز8 بجے ہوگی، جبکہ جامع مسجد عثمانیہ اصغر مال روڈ پر 7:30 پرہوگی۔
کراچی؛ نمازعید الفطر کے اوقات کار برائے اہل تشیع
خوجا جامع مسجد کھارادر میں عید کی نماز8:30 پرہوگی، محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی پرعید کی نماز 7 بجے ہوگی، پاک محرم ہال جماعت میں عید کی نماز 9 بجے ہوگی۔
مسجد عزا خانہ ابو طالب سولجر بازار میں عید کی نماز 6:30 پر ہوگی، مسجد یثرب ڈیفنس فیز 4 میں عید کی نماز 8 بجے ہوگی، مسجد ارم محمود آباد نمبر4 پرعید کی نماز 8:30 پر ہوگی۔
مسجد پنجتنی اور مسجد کاظمیہ میں عید کی نماز7 بجے ہوگی، حسینی مسجد میں نمازعید 7:30 پر ہوگی، مسجد علی رضا ایم اے جناح روڈ پرعید کی نماز 8 بجے ہوگی۔
امامیہ مسجد میں عید کی نماز 8 بجے ادا کی جائے گی۔ اسی طرح سے زینب مسجد، جمشید روڈ نمبر2 پرعید کی نماز 6:45 پرہوگی۔
نماز عید الفطر کے اوقات کار برائے اہلسنت
بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس میں عید کی نماز 6:45 پرہوگی، فیضان مرشد مسجد پاکستان چوک میں نماز 6:45 پرہوگی، کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ لائٹ ہاؤس میں نمازعید 7 بجے ہوگی۔
جامع مسجد فاروقی سیکٹر 11 اے نارتھ کراچی میں عید کی نماز 7 بجے ہوگی، جامع مسجد خلفائے راشدین بلاک 13-D گلشن اقبال میں نمازعید 7بجے ہوگی۔
جامع مسجد سینٹرل فائربریگیڈ نزد سول اسپتال پرعید کی نماز7:15 پرہوگی، مسجد زمیندار چوک گلبہار میں عید نماز7:15 پرہوگی، جامع مسجد بلال دریا آباد لیاری میں نماز7:15پرہوگی۔
میمن مسجد مصلح الد ین گارڈن کھارادر میں عید کی نماز7:30 پر ہوگی، عید گاہ میدان ٹی پی ٹوکے ڈی اے محمود آباد نمبر2 پرعید کی نماز7:30 پرہوگی۔
جامع مسجد مدینہ دھوبی گھاٹ لانڈھی نمبر چار پرعید کی نماز7:30 پرہوگی، صابری مسجد رنچھوڑ لائن میں عید نماز7:45 پر ہوگی، جامع مسجد اویس قرنی منوڑہ میں نماز 7:45 پر ہوگی۔
اسی طرح مسجد باغ ملیر علامہ اشرف چشتی میں عید کی نماز 7:45پرہوگی، قادریہ مسجد قائد پارک ملیر میں عیدنماز8 بجے ہوگی، جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری قذافی ٹاؤن میں عید نماز 8 بجے ہوگی۔
جامع مسجد مصطفی جناح روڈ پرعید کی نماز8 بجے ہوگی، مصطفی بلاک 14 گلستان جوہر میں نماز 8 بجے ہوگی، مرکزی عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 میں عید کی نماز8:30 پرہوگی
جناح مسجد برنس روڈ پرعید کی نماز8:30 پرہوگی، جبکہ جامع مسجد قطب ربانی درگاہ اشرفیہ گلبہار میں عید کی نماز8:30 پرہوگی۔
لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار
عالمگیری بادشاہی مسجد میں عیدالفطرکی نماز صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی، مکی مسجد انار کلی میں نماز عید صبح 6:15 پرہوگی، جامع مسلم مسجد لوہاری میں نماز عید صبح ساڑھے 6 بجے ہوگی۔
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہؒ میں نمازعید صبح ساڑھے 6 بجے ادا ہوگی، جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈ میں عید کی نماز صبح 6:45 پرہوگی، اسی طرح جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈا میں نمازعید صبح 6:45 پرادا کی جائے گی۔
جامع مسجد اللہ جیوایا میں نمازعید صبح 6:45 پرادا کی جائے گی، جامع مسجد وزیر خان میں نمازعید صبح7بجےادا کی جائے گی۔
لاہور کی جامع مسجد حنیفہ صفدر اسٹریٹ مصطفی آباد میں نمازعید صبح 7بجے ہوگی، جبکہ جامع مسجد تاجے شاہ میں نمازعید صبح 7:15پرادا ہوگی۔
پشاور میں فقہ حنفیہ کے تحت نماز کےعید اوقات
مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پرعید7:00بجے ہوگی، مسجد مہابت خان بازار مسگراں میں عید 7:00 بجے ہوگی، اشرفیہ مسجد فقیرآباد عید نماز صبح 7:30 پر ہوگی۔
حیات آباد باغ ناران پارک میں عید نمازصبح 7:30 پرہوگی، حیات آباد فیز 7 شیرخان مارکیٹ پارک عید نماز صبح 7:30 پر ہوگی، حیات آباد فیز 2 مسجد زید بن حارثہ میں عید نماز صبح 6:45 پر ہوگی۔
پشاورکی مسجد قاسم علی خان قصہ خوانی میں عید نماز صبح 7:00 بجے ہوگی، جبکہ وزیر باغ گراؤنڈ میں عید کی نماز صبح 7:00بجے ہوگی۔
جامعہ مسجد صفہ غازی آباد دلہ زاک روڈ پرعید نمازصبح 7:15پرہوگی، جامعہ مسجد پھوڑ گراں چوک ناصر خان میں عید نماز صبح 7:15پر ہوگی۔
کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار
کوئٹہ کی عید گاہ لیاقت پاک میں عید کی نماز 7:15پر ادا کی جائے گی، ریلوے فٹ بال گراﺅنڈ میں عید کی نماز7:15پر ادا کی جائے گی
جامع مسجد شہباز ٹاﺅن میں نماز عید7:15 پر ادا کی جائے گی، جامع مسجد اربا ٹاﺅن میں نماز7:15پر ادا کی جائے گی، مرکزی عید گاہ طوغی روڈ پر عید کی نماز 7:30پر ادا کی جائے گی۔
کیو ڈی اے گراﺅنڈ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں عید کی نماز 7:30پر ادا کی جائے گی، سائنس کالج کوئٹہ کے سبزہ زار میں عید الفطر کی نماز 7:30پر ادا کی جائے گی۔
کوئٹہ کےعید گاہ پاک چلتن ہاﺅسنگ اسکیم ایئر پورٹ روڈ پر عید کی نماز 7:30 پر ادا کی جائے گی، سنڈیمن اسکول میں عید کی نماز 8:00پر ادا کی جائے گی۔
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں نماز عید الفطر
فیصل پارک فیصل ٹاؤن میں نمازعید 5:45 پرہوگی، اسامہ مسجد سے ملحقہ پارک شرقی کالونی میں عید نماز 6.30 پرہوگی۔
وہاڑی کی کچی منڈی لیاقت پورہ نماز عید 7:00 بجے ہوگی۔ جبکہ مرکزی امام بارگاہ سفارت زینبیہ میں عید کی نماز7:30 پرہوگی۔
سرگودھا کی مرکزی عیدگاہ میں نمازعید 8.00 بجے ہوگی
جامع مسجد سیدنا معاویہ واٹر سپلائی روڈ پرعید نماز 8.15پرہوگی، کمپنی باغ اہلحدیث میں عید کی نماز 8.00 بجے ہوگی، کینٹ ویو پارک میں عید نماز 8.00 بجے ہوگی۔
سرگودھا کی جامع مسجد تقوی بلاک سات میں عید نماز6.15 پرہوگی، جبکہ جامع مسجد ختم نبوت لیاقت کالونی میں عید الفطر کی نماز 7.15 پرہوگی۔
پنجاب کے شہر چنیوٹ میں نماز عید کے اوقات
مدرسہ فتح العلوم مسجد میں عید الفطر کی نماز صبح 7:00 بجے ہوگی، مسجد مبارک اہلحدیث لاہوری گیٹ میں نماز 6:45 پرہوگی۔ بادشاہی مسجد میں عید الفطر کی نماز 6:30 پرادا کی جائے گی۔
چنیوٹ کی جامع مسجد تبلیغ الاسلام محلہ ریختی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہوگی، جبکہ جامع مسجد طیب منڈی باوا لال میں نماز عید 7:00 بجے ہوگی۔
شجاع آباد میں اوقات کارعید الفطر
جامعہ فاروقیہ میں عید الفطرکی نماز 7:00 پرادا کی جائے گی، گورنمنٹ ہائی اسکول میں عید الفطرکی نماز 7 بجے اداکی جائے گی۔
جامع مسجد البدر میں عید کی نماز 7:15 پرادا کی جائے گی، قدیمی عید گاہ میں عید الفطرکی نماز 7:15 پر ہوگی، جامع نوری مسجد میں عید الفطر کی نماز7:30 پرہوگی۔
ننکانہ صاحب:عید الفطر کی نماز کے مختلف مساجد کے اوقات
ننکانہ صاحب کی جامع مسجد ختم نبوت پریس کلب والی میں نمازعید 6:30 پرہوگی، دارالعلوم مدنیہ مکہ ٹاؤن شورہ کوٹھی روڈ پرنمازعید 7:00 بجے ہوگی۔
جامع مسجد عائشہ اتفاق کالونی میں عید کی نماز 7:00بجے ہوگی، جبکہ ننکانہ صاحب کی جامع مسجد رحمت اللہ شادباغ کالونی میں نماز عید7:30پر ہوگی۔
کہروڑ پکا میں عید الفطر کے اوقات
معروف دینی درسگاہ مدرسہ غوثیہ اور مدرسہ باب العلوم میں 8 بجے عیدالفطرہوگی، مدرسہ درالقران میں 8 بجے عید کی نماز ہوگی۔
کہروڑ پکا کے مدرسہ حفظ القران میں نماز7:30 پرادا کی جائے گی، دربار حافظ اکرم نماز عید 7 بجے ادا ہوگی، مسجد حضرت شاہ والی 6:30 پر نماز عید ہوگی۔
لالیاں: نمازعیدالفطر کے اوقات
لالیاں کی مرکزی عید گاہ بنگلہ چوک میں نمازعیدالفطر7:30 پرہوگی، نئی عید گاہ میں 8:00 بجے ہوگی، لیڈیز پارک میں 7:30 پر ہوگی، مسجد امام علی رضا میں نمازعید 8 بجےہوگی۔
کوٹ ادو اور مضافات میں نماز عید الفطر کے اوقات
کوٹ ادو کی مرکزی المظاہر عیدگاہ میں عید کی نماز 8:30 پرہوگی، اسٹیڈیم نورشاہ روڈ پرعید کی نماز 8 بجے ہوگی، جبکہ جامعہ رحیمیہ کیپکو روڈ پر عید کی نماز8 بجے ہوگی۔