بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے مسرت آمیز موقع پر بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کی ساعتوں کی قدر کی اور اپنی روح کی طمانیت کا نظم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشی اور اللہ کے احسان کو یاد کرکے اس کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ انہون نے کہا کہ عید کا دن امت محمدیہ کے لئے ایسا دن ہے جس میں ان کی خوشی و شادمانی کا ظہور ہوتا ہے اور عید کی نماز کے مقصد سے جمع ہونے پر ان کی روح میں بالیدگی اور عظمت و جلالت میں اضافہ ہوتا ہے۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں مسلمانوں کے لئے آزمائش کا وقت ہے، فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، ان کے وجود اور اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کی فضا بڑھ رہی ہے، مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہونچانے اور مسلمانوں کی جان و مال کو ضائع کرنے میں لگے ہیں، مسلمانوں کے اوقاف اور ان کی جائیدادوں، مساجد، مقابر، قبرستانوں اور خانقاہوں کی زمینوں پر قبضے کے منصوبے بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی زمینوں پر وقف بل کی تلوار لٹک رہی ہے لیکن انہیں نہیں معلوم کہ وہ ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے مہذب ہندوؤں کو چاہیئے کے وہ خود کو ملک دشمن طاقتوں سے الگ کریں اور اس کے خلاف با آواز سماج بنے اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے مسلمانوں سے کہا کہ اللہ مسلمانوں کا امتحان لے رہا ہے اور امتحان میں ہمیشہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قرآن کو سمجھنے کی طرف لوٹ چلیں اور قرآن کا فہم پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی عادات کو اسلام کے موافق کریں اور اہل وطن کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں اور ان کے دلوں میں اپنے لئے محبت پیدا کریں اور ساتھ ہی ساتھ اوقاف کی جائیداد اور شعائر اسلام کے تحفظ کے لئے ہمیشہ سینہ سپر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو حالات کا مقابلہ ایمان و یقین کی پختگی اور اللہ پر کامل توکل کے ساتھ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا انیس الرحمن انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی کریں اور کے لئے اور اس

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو عید کی نماز اپنے گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خطرات اور بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے میں عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوں گی۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اہم رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان میں سے بیشتر رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہوں پر نماز عید ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

علاوہ ازیں سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ اسی طرح رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وقف پر قبضہ کرنے والے لوگ ہی احتجاج کر رہے ہیں، کرن رجیجو
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد
  • مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما عیدالفطر  کہاں کہاں منائیں گے؟ خبر آگئی
  • مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ
  • مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ
  • بھارت، بی جے پی نے مسلمانوں کی اربوں ڈالر کی زمین پر قبضہ کر لیا
  • بی جے پی نے 872,000 وقف جائیدادیں ہڑپ کر لیں، مسلمانوں کی اربوں ڈالر کی زمین پر قبضہ
  • وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے، کینال منصوبے پر بات ماننا پڑے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • وفاقی حکومت گرانےکی طاقت ہے، وفاق کو کینالز منصوبے پر ہماری بات ماننی پڑیگی: وزیراعلیٰ سندھ