Daily Mumtaz:
2025-04-01@23:14:39 GMT

حماس نے ہتھیار ڈالنے کی اسرائیلی پیشکش ٹھکرادی

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

حماس نے ہتھیار ڈالنے کی اسرائیلی پیشکش ٹھکرادی

کراچی ، مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک،) حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کےعوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔

حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مندہیں تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس پر فوجی دباؤ کارگر رہا اور قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات جنگ کے سائے میں ہو رہے ہیں، اور یہ مؤثر بھی ہیں۔

اپنی حکومت کے ارکان سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، یہ درست نہیں۔ ہم جنگ کے سائے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ مؤثر ہیں، دوسرا دعویٰ ہے کہ ہم حتمی مرحلے کے لیے بات چیت کو تیار نہیں، یہ بھی درست نہیں ہے، ہم تیار ہیں۔

حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے جس کے بعد اس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ ہم غزہ کی پٹی میں عمومی سیکورٹی سنبھالیں گے اور پھر “رضاکارانہ ہجرت” کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے کو فعال کرینگے۔ ہمارا یہ پلان ہے جس کو ہم چھپاتے نہیں ہیں، ہم کسی بھی وقت اس کو زیر بحث لانے کیلئے تیار ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ کی صورتحال کی اصل ذمہ دار حماس ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا اصل ذمہ دار فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس کے اوپر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے عین مطابق کر رہی ہے، اسی وجہ سے ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطین کی حمایت جرم بن گیا؛ سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے کی تصدیق

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو امریکا پہلے ہی بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکا ہے، ہمیں ایران کے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ بھی روکنا ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے تمام افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر لٹکی گرفتاری کی تلوار
  • اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی
  • غزہ کی صورتحال کی اصل ذمہ دار حماس ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • ٹرمپ منصوبے کیخلاف حماس کی دنیا بھر میں ہتھیار اٹھانے کی کال
  • نیتن یاہو کی حماس کو غزہ چھوڑنے کی مشروط پیشکش
  • غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضامند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں، باسم نعیم
  • اسرائیل کی حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑ کر چلے جانے کی پیشکش
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت