الوداع ماہ رمضاں الوداع ہے؛ اعتکاف کرنے والوں کی مساجد سے گھروں کو واپسی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سٹی42: شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع ہے" کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے مومنین نے یہ روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔
لاہور اور پاکستان بھر کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل کی جا رہی ہیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس مقدس مہینے کے دوران اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر کے رحمتِ الٰہی کی استدعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے کے بعد رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف ختم ہو گیا۔ گھر میں اعتکاف کرنے والی خواتین نے روزہ افطار کرنے کے بعد اعتکاف ختم کیا اور اعتکاف گاہوں سے اٹھ گئیں۔
لاہور میں منہاج القرآن ادارہ نے خواتین کے لئے شہر اعتکاف مین الگ اعتکاف گاہ بنائی تھھی جہاں پانچ ہزار خواتین نے اعتکاف کیا۔ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ان خواتین نے اعتکاف ختم کر دیا اور اپنے گھروں کو واپسی کے لئے سامان باندھ لیا۔
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
مردوں نے مساجد میں اعتکاف کیا تھا، انہوں نے بھی چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف تمام کر دیا۔ اس وقت ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کو مساجد سے رخصت کرنے کی روایتی تقاریب ہو رہی ہیں جن میں اعتکاف کرنے والوں کے اقارب، محلے والے نمازی شریک ہیں۔ علما حضرات اعتکاف کی عبادت کی فیضیلت بیان کر رہے ہین اور رمضان کی اس سب سے بڑی نعمت سے مستفیض ہونے والوں کو خصوصی دعائے خیر کے ساتھ ان کے گھروں کو رخصت کر رہے ہیں۔
بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس
ملتان
فرزندانِ توحید کے عزیزو اقارب اعتکاف سے اٹھانے کے لیئے پہنچ گئے
ملتان میں فیضانِ مدینہ میں ہر سال 2 ہزار سے پچس سو فرزندانِ توحید معتکف ہوتے ہیں۔ اعتکاف کرنے والوں نے اس موقع پر کہا، ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے اس نیک عمل کے لیے چنا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شوال کا چاند میں اعتکاف نے کے بعد رہی ہیں کے لئے
پڑھیں:
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دی، سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ایران میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ علاوہ ازیں عمان انڈونیشیا، ملائیشیا، اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک نے عید 31 مارچ پیر کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔