نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہو گا تو بات آگے بڑھے گی: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہمیں اکھٹے ہو کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر نے کینال منصوبے کو متنازع بنا دیا ہے۔ سندھ میں ایسے عناصر ہیں جو خود کو سندھ کے سب سے زیادہ ہمدرد سمجھتے ہیں۔ پی پی کے لئے ممکن نہیں رہا کہ وہ کینال منصوبے پر بیٹھ کر بات کر سکے، اس وقت پی پی کی جو پوزیشن ہے اسے سمجھ سکتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ہے اس کے مثبت اثرات اور منفی بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پر بیٹھ کر بات کر کے کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ بات سی سی آئی اجلاس کے بعد آگے چلے گی۔ کینال منصوبہ کو ان عناصر نے سیاست زدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کالا باغ ڈیم منصوبے کو بھی اسی طرح سیاست زدہ کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز لاہور، رانا ثناء فیصل آباد احسن اقبال نارووالمیں عید منائیں گے
اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف عید الفطر لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی عید لاہور میں کریں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عید کی نماز جاتی امراء میں ادا کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی عید لاہور جاتی امراء میں منائیں گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان عید اپنے آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ ضلع قصور میں منائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ عید کا دن فیصل آباد میں گزاریں گے اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں پڑھیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال عید نارووال میں اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر عید کا روز مرید کے میں گزاریں گے۔ عید منائیں گے