عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورتحال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے، ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏‎‏‎اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی وطن عزیز اور دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں، بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں، انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں۔ خصوصاً غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جاری رہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمانوں کو حضور نبی کریم ﷺ نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ ‏‎اس وقت دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے اپیل کی کہ ‏‎‏‎خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش ضرورتمندوں ، فقراء اور حاجتمندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں ہمارے بہت سے علماء کرام اور جماعتی رہنماؤں  کی شہادتوں کے روح فرسا واقعات  پیش آئے ، عید کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ 

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث نماز عید الفطر اور دیگر اجتماعات میں خود بھی سیکورٹی کا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بے جا اخراجات اور اسراف سے بچتے ہوئے سادگی سے عید منائیں ۔ اللہ کریم ہمارا حامی وناصر ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کے موقع پر عید الفطر کہا کہ

پڑھیں:

امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد، نیٹلی اے بیکر


امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد۔

اپنے بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ یہ وہ تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ عید امید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے، یہ سب ماہ رمضان میں روزے، نماز اور خیرات کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور دنیا بھر میں شکر ادا کرنے کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس موقع پر امن پر مبنی مسقبل تشکیل دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے، دعا ہے کہ اللّٰہ اس مقدس موقع پر اور ہمیشہ آپ اور آپ کے خاندان والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات
  • بلوچستان، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
  • امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد، نیٹلی اے بیکر
  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائیگی
  • مولانا فضل الرحمان کا امن و امان کی ناقص صورت حال پر عوام کو احتیاط کا مشورہ
  • شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی
  • مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ
  • مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان