عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری کی حفاظت کیلئے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے، افواج، سکیورٹی ادارے آپ کے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے، افواج، سکیورٹی ادارے آپ کے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی ترقی، استحکام، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہونا پڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم کشمیری فلسطینی عوام کے لئے دعاگو ہیں، نہروں کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔