اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) شمالی یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسپیکٹرم (Spectrum) نامی یہ راکٹ خلائی سفر کے شعبے کی ایک جرمن اسٹارٹ اپ کمپنی ایزار ایروسپیس (Isar Aerospace) نے تیار کیا تھا۔

اس خلائی راکٹ کو ٹیک آف کیے ہوئے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اس کے اطراف سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکٹ واپس زمین پر گرتے ہوئے ایک زور دار دھماکے کے ساتھ کریش کر گیا۔

سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول

یہ راکٹ، جس کا سفر جرمنی اور ناروے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، آرکٹک کے علاقے میں ناروے کے انڈویا خلائی مرکز سے روانہ ہوا تھا اور اس کے ٹیک آف کا عمل یوٹیوب پر ایک ویڈیو سٹریم کے ذریعے لائیو دکھایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسپیکٹرم ایک اوربٹل راکٹ

ایزا ایروسپیس نامی جرمن اسپیس اسٹارٹ اپ کمپنی کا بنایا ہوا یہ راکٹ ایک اوربٹل (orbital) راکٹ تھا۔

اوربٹل راکٹ ایسے راکٹوں کو کہتے ہیں جو مصنوعی سیاروں یا ریسرچ سیٹلائٹس کو زمین کے مدار میں یا اس سے بھی آگے تک پہنچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسپیکٹرم کے ٹیک آف کی خاص بات یہ تھی کہ یہ براعظم یورپ کے، روس کو چھوڑ کر، کسی بھی حصے سے زمین کے مدار کی طرف بھیجا جانے والا پہلا راکٹ تھا۔

خلا میں نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر محفوظ واپس

اس کے علاوہ یہ راکٹ ایک ایسے منصوبے کا مرکزی حصہ بھی تھا، جس کے لیے استعمال ہونے والے جملہ مالی وسائل، خلائی سفر کی یورپی تاریخ میں پہلی مرتبہ، صرف اور صرف نجی شعبے نے مہیا کیے تھے۔

اس اسپیس راکٹ کی لانچنگ کو آج سے پہلے خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی بار مؤخر بھی کرنا پڑ گیا تھا۔ اس کے علاوہ خود ایزار ایروسپیس کا موقف بھی یہ تھا کہ اس راکٹ مشن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔

اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ

ایزار ایروسپیس کا لانچنگ سے پہلے موقف

آرکٹک کے خطے میں ناروے کی انڈویا نامی اسپیس پورٹ سے روانگی سے قبل اس منصوبے کی محرک کمپنی ایزار ایروسپیس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ڈانیئل میٹسلر نے کہا تھا، ''ہر وہ سیکنڈ جب ہمارا تیار کردہ راکٹ پرواز میں ہو، ہمارے لیے اچھا ہے۔

اس لیے کہ یوں ہم ڈیٹا بھی حاصل کرتے ہیں اور تجربہ بھی۔ اس راکٹ کی 30 سیکنڈ تک پرواز بھی ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہو گی۔‌‘‘

امریکی نجی خلائی جہاز چاند پر اتر گیا

ڈانیئل میٹسلر نے اسپیکٹرم کی لانچنگ سے پہلے یہ بھی کہا تھا، ''ہم اپنے اس اولین ٹیسٹ کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہے۔ دراصل ایسا تو آج تک ہوا ہی نہیں کہ کسی بھی ادارے نے اپنی طرف سے لانچنگ کی اولین کوشش کرتے ہوئے اپنی اوربٹل وہیکل کو زمین کے مدار میں پہنچا دیا ہو۔

‘‘

اسپیکٹرم اپنی ساخت میں دو مراحل پر مشتمل ایک ایسا راکٹ تھا، جو 28 میٹر (92 فٹ) طویل تھا اور اس پرواز کے دوران اپنے ساتھ کوئی 'اسپیس لوڈ‘ لے کر نہیں جا رہا تھا۔

م م / ش ر (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایزار ایروسپیس زمین کے مدار

پڑھیں:

مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زمین کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں بیٹے نعیم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے 55 سالہ باپ رفیق کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزم نعیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی
  • ’بھارت میں فضائی حادثے معمول بن چکے‘ ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیر اعظم سے تعزیت
  • ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں کے بعد پورے یورپ کی افواج متحرک
  • بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
  • عید کے روز بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری، خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے
  • فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
  • سال 2025 کا سورج گرہن پاکستان میں کیوں نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
  • پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا